Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ستارے زمین پر‘‘ نے ۱۰؍ دن میں ۱۲۲؍ کروڑ کا کاروبار کیا

Updated: June 30, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai

عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ نے باکس آفس پر دوسرے اتوار کو ۱۴ء ۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جس کے بعد فلم کا مجموعی کاروبار ۱۲۲ء ۶۵؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

عامر خان کی اسپورٹس ڈراما فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ کا باکس آفس پر دوسرا ہفتہ مکمل ہوگیا۔ اس فلم، جس کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے انجام دی ہے، نے ہندوستان کی چھٹی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے اور مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم ’’گنجی‘‘ (۲۰۰۸ء) کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ تجارتی ڈیٹا ٹریکر ساکنک کے مطابق ’’فلم نے دوسرے اتوار کو ۱۴ء ۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جس کے بعد اس کا مجموعی کاروبار ۱۲۲ء ۶۵؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’جین زی کو معلوم ہی نہیں ہے کہ’ سی ڈی برن‘ کرنا کسے کہتے ہیں ؟ ‘‘

ہندوستان میں فلم نے کتنا کاروبار کیا؟
پہلے ہفتے: ۸۸ء ۹؍ کروڑ روپے
دوسرے اتوار کو:۱۴ء ۵؍ کروڑروپے
مکمل کاروبار: ۱۲۲ء ۶۵؍ کروڑ روپے

افتتاحی وی کینڈ کے مقابلے میں دوسرے ہفتے کاجول کی فلم ’’ماں‘‘ کی ریلیز کی وجہ سے فلم کے کاروبار میں تخفیف دیکھی گئی تھی۔ پھر بھی یہ فلم اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے میں ۳۳ء ۷۵؍ کروڑروپے کا کاروبار کرنے میں کامیاب رہی۔ تجارتی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ’’ستارے زمیں پر‘‘ نے ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ (۱۵۱ء ۳؍ کروڑ روپے) کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ تاہم، اس ہفتے فلم ’’میٹرو ان دنوں‘‘ کی ریلیز کے بعد فلم کے کاروبار میں مزید تخفیف آسکتی ہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ یہ فلم ۱۵۰؍ کروڑ روپے کے ہندسے کو عبور کر پائے گی یا نہیں۔ ابتدائی اشاروں کے مطابق یہ فلم ۱۵۰؍ کروڑ روپے کے ہندسے کو پار کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK