• Thu, 04 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انوراگ کشیپ کی فلم ’’نشانچی‘‘کا ٹریلر ۳؍ ستمبر۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا جائے گا

Updated: September 02, 2025, 6:01 PM IST | Mumbai

انوراگ کشیپ کی فلم ’’نشانچی‘‘ کا ٹریلر ۳؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کوریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس فلم میں بالا صاحب ٹھاکرے کے پوتے ایشوری ٹھاکرے نے کلیدی کردار نبھایا ہے جبکہ ہندوستانی سنیما کی دیگر اہم شخصیات نے بھی اداکاری کی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انوراگ کشیپ اپنی فلم ’’نشانچی‘‘ سے ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ انوراگ کشیپ کی فلم کا ٹریلر ۳؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیاجائے گا جس کااعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔ فلم فیئر نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ’’انوراگ کشیپ کی فلم ’’نشانچی‘‘ کا ٹریلر ۳؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا جائے گا جس میں ایشوری ٹھاکرے اورویدیکا پنٹو نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ یہ ایک تفریحی فلم ہوگی جس کا مقصد مداحوں کو انٹرٹین کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: وینس فلم فیسٹیول :ڈووین جانسن کی ’’دی اسمیشنگ مشین‘‘ کیلئے تالیاں بجائی گئیں

’’نشانچی‘‘ کا ٹریلر کب ریلیز کیا جائے گا؟
’’نشانچی‘‘ میں ہندوستانی سنیما کی اہم شخصیات ایک ساتھ کام کریں گی جن میں موسیقی کے کمپوزرز انوراگ سائیکا، منن بھردواج، دھروگھانیکر، ایشوری ٹھاکرے اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK