Inquilab Logo

شاہ رخ خان نے ثابت کردیا کہ وہ’ کنگ‘ کیوں کہلاتے ہیں: سوناکشی سنہا

Updated: September 11, 2023, 5:43 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی ’’جوان‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے سونا کشی سنہا نے کہا کہ یہ فلم بہترین تجربہ ثابت ہوئی ہے۔ بہت دنوں بعد تھیٹر میں اتنا زیادہ لطف آرہا ہے۔ ٹائیگر شروف نے بھی فلم کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ایک اہم ریکارڈ بناتے ہیں، اور پھر خود ہی اسے توڑتے ہیں۔

Shah Rukh Khan`s performance in Jawan is being appreciated. Photo: INN
جوان میں شاہ رخ خان کی اداکاری کو سراہاجا رہا ہے۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان کی جوان جو ۷؍ ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی ریکارڈ توڑ فلم ثابت ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ فلم نے اب تک دنیا بھر میں ۳۵۰؍ کروڑ روپے کا کلیکشن کر لیا ہے۔ اس فلم کے بارے میں لوگوں کی رائے یہ ہے کہ یہ فلم نہیں سنیما میں ایک تہوار ہے۔ لوگ نہ صرف اس فلم کو پسند کر رہے ہیں بلکہ شاہ رخ خان کی بلاک باسٹر فلموں میں اس کا شمار کر رہے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے شاہ رخ کی اداکاری کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس فلم کے تعلق سے سونا کشی سنہا نے بھی ایک مداح کے طور پر فلم پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’شاہ رخ خان نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ کنگ ’کنگ‘ کیوں کہلاتے ہیں۔ کیا فلم تھی اور کیا بہترین تجربہ تھا! بہت دنوں بعد تھیٹر میں اتنا مزہ آیا۔ میں نے تھیٹر میں اس فلم کو بہت زیادہ انجوائے کیا اور سب سے زیادہ ان جملوں کو پسند کیا جو شاہ رخ خان نے آخری میں کہا تھا۔ ایٹلی ! آپ نے کیا کارنامہ انجام دیا ہے، واہ !   
ٹائیگر شروف نے بھی فلم جوان میں شاہ رخ خان کی اداکاری کی پذیرائی کی اور کہا کہ وہ اہم ریکارڈ بناتے ہیں اور پھر خود ہی توڑتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے ٹائیگر شروف کے کمینٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا کروں ٹائیگر، کوئی ریکارڈ بھی اعلیٰ کافی نہیں ہوتا۔ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ یہ کام تم مجھ سے زیادہ آسانی سے کر سکتے ہو۔ بہت شکریہ ! 
اسی درمیان شردھا کپور سے مداحوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نے جوان دیکھی جس پر انہوں نے کہا میں نے دیکھی اور اس فلم کو پیسا وصول قرار دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK