Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرجری کے دوران سونو نگم نے ڈاکٹرز کے لیے محمدرفیع کا گایا گانا

Updated: August 09, 2026, 8:04 PM IST | Mumbai

معروف بالی ووڈ گلوکارسونو نگم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ موسیقی ان کے لیے صرف پیشہ نہیں بلکہ زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ سرجری کے دوران تکلیف کے باوجود انہوں نے آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کے لیے گانا گایا۔ سونو نگم نے اس خاص لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد مداحوں اور فلمی دنیا سے وابستہ لوگوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

Sonu Nigam.Photo:INSTA
سونونگم۔ تصویر:انسٹا

 معروف بالی ووڈ گلوکارسونو نگم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ موسیقی ان کے لیے صرف پیشہ نہیں بلکہ زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ سرجری کے دوران تکلیف کے باوجود انہوں نے آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کے لیے گانا گایا۔ سونو نگم نے اس خاص لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد مداحوں اور فلمی دنیا سے وابستہ لوگوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial)

سونو نگم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آپریشن تھیٹر کی ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ویڈیو میں وہ سرجری کے دوران طبی عملے کے سامنے محمد رفیع کا مقبول گانا ’’سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے‘‘ گاتے ہوئے نظر آئے۔ یہ گانا ۱۹۴۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دلار ی‘‘ کا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ سونو نگم نے لکھا کہ یہ ڈاکٹر نلیش ستبھائی اور ان کی ٹیم کے لیے سرجری کے دوران اچانک دی گئی ایک مختصر پرفارمنس تھی۔ انہوں نے کہا کہ درد کے درمیان بھی گانا گانا ان کے لیے موسیقی کی خوشی کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مہیش بابو کی سالگرہ پر’’وارانسی‘‘ کی دو خاص تصاویر جاری

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے سونو نگم کی صحت کے بارے میں تشویش ظاہر کی اور ان کے جلد مکمل طور پر صحت یاب ہونے کی دعا کی۔ کئی مداحوں نے ان کے حوصلے اور مثبت انداز کی بھی تعریف کی۔تاہم، سونو نگم نے ویڈیو میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کس بیماری یا طبی مسئلے کے باعث سرجری کروانی پڑی۔
پہلے بھی صحت سے متعلق دی تھی معلومات
اس سے قبل جون میں سونو نگم نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صحت کے بارے میں اہم معلومات شیئر کی تھیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کچھ عرصے سے اعصاب سے متعلق ایک تکلیف دہ مسئلے سے پریشان تھے۔ اس دوران ان کے کئی ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کیے گئے اور انہیں کئی دن تک ادویات بھی لینا پڑی تھیں۔سونو نے ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ ان کے اعصاب پر دباؤ پڑ رہا تھا اور تقریباً ایک ہفتے سے مختلف طبی ٹیسٹ جاری تھے۔ انہوں نے اس دوران شدید تکلیف کا بھی ذکر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:مراکش اور الجزائر ویمنز افریقہ کپ کے سیمی فائنل میں، ۲۰۲۷ءورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی

گلوکار نے اپنے گلے سے متعلق پریشانی کے بارے میں بھی بتایا تھا۔ ان کے مطابق علاج کے دوران فزیوتھراپی کافی تکلیف دہ رہی اور درد کم کرنے کے لیے انہیں پین کلرز کا استعمال کرنا پڑا، جس کے باعث ادویات کے اثر سے ان کا گلا بھی کچھ بھاری محسوس ہو رہا تھا۔سرجری کے باوجود سونو نگم کا ڈاکٹرز کے لیے گانا گانا ان کے موسیقی سے گہرے تعلق اور مشکل وقت میں بھی مثبت رہنے کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔  مداح اب ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK