سونو سود پنجاب سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وہاں کے دیہاتوں کا دورہ کررہے ہیں۔ مدد کے ان کے ویڈیو اور تصاویر کے کمنٹس سیکشن میں مداح انہیں جذباتی پیغام بھیج رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 13, 2025, 9:04 PM IST | Mumbai
سونو سود پنجاب سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وہاں کے دیہاتوں کا دورہ کررہے ہیں۔ مدد کے ان کے ویڈیو اور تصاویر کے کمنٹس سیکشن میں مداح انہیں جذباتی پیغام بھیج رہے ہیں۔
کووڈ ۱۹؍ کی وباء کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر لوگوں کی مدد کرنے والے اداکار سونو سود اس وقت پنجاب سیلاب سے متاثر افراد کی مدد کیلئے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔ اس طرح وہ مدد کی پیشکش کرنے والی پہلی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ مقامی رضاکاروں کے ساتھ ایک کشتی پر سوار سیلاب زدہ علاقوں میں جا رہے ہیں۔ دیہاتیوں کو درپیش چیلنجوں کے باوجود اداکار نے کہا کہ یہ خاندان انہیں کھانے پینے کی اشیاء دے رہے ہیں۔ سونو ان کی مہمان نوازی سے متاثر ہیں۔
घर टूटा है।
— sonu sood (@SonuSood) September 9, 2025
हौंसला नहीं। #PunjabFloods @SoodFoundation 🇮🇳 pic.twitter.com/HlDLC8SKOH
سونو نے سبھی کو ان کی مدد کیلئے آگے آنے کیلئے کہا۔ انہوں نے سب کو یاد دلایا کہ پنجاب کے کسانوں اور کنبوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے جو ملک کو خوراک فراہم کرتے ہیں۔ حالیہ سیلاب سے تمام فصلیں زیر آب ہیں۔ جبکہ پانی کم ہو جائے گا تو فصلیں ضائع ہوجانے کے سبب کسانوں کی ضروریات بڑھیں گی۔انسٹاگرام پر بات کرتے ہوئے سونو سود نے کہا کہ ’’آج ہم نے صبح سے کئی دیہاتوں کا دورہ کیا ہے اور جب بھی ہم لوگوں کے گھروں میں جاتے ہیں، وہ ہمیں کھانا، چائے یا دودھ دیتے ہیں، ان کسانوں کے بارے میں سوچیں جو ہمیں اناج فراہم کرتے ہیں، جو پورے ملک کا پیٹ پالتے ہیں، ان کی فصلیں اب زیر آب ہیں، پانی کم ہوگا، لیکن ان کی ضرورتیں بڑھیں گی۔ ہمیں مل کر ان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنا قرض ادا کر سکیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے۔‘‘
واضح رہے کہ سونو سود کئی دنوں سے پنجاب میں ہیں، جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔ زمینی سطح سے ان کے ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے پذیرائی ملی ہے۔ ان کے ویڈیوز اور تصاویر کے کمنٹس میں مداحوں نے بے شمار جذباتی پیغامات ہیں۔ ان کے ساتھ، رندیپ ہڈا، سلمان خان، شاہ رخ خان، دلجیت دوسانجھ، ایمی ورک، سونم باجوہ، اور دیگر کئی اداکاروں نے بھی سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد کی ہے۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کو ہنگامی طور پر خوراک کا سامان فراہم کیا جاتا ہے۔ مسائل کی وجہ سے ۵۵؍ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ہزاروں پناہ گزین ہیں۔ موسلا دھار بارش کے باعث دریائے ستلج، راوی اور بیاس میں پانی کی سطح بڑھ گئی جس کے نتیجے میں آس پاس کے دیہات اور کھیتوں میں سیلاب آ گئے۔