جنوبی افریقہ نے ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو بآسانی ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔
EPAPER
Updated: March 15, 2026, 8:40 PM IST | Wellington
جنوبی افریقہ نے ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو بآسانی ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔
جنوبی افریقہ نے ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو بآسانی ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف ۹۱؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جسے جنوبی افریقہ نے۴ء۱۶؍ اوور میں ۳؍ وکٹ گنوا کر حاصل کر لیا۔۹۲؍ رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے اگرچہ ۳؍ وکٹ گنوائیں، لیکن ڈیبیو کرنے والے کونر ایسٹرہوزن نے ۴۸؍ گیندوں پر ۴۵؍ رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو منزل تک پہنچایا۔زورزی ۲،ہارمین۷ اور اسمتھ ۱۰؍ رن بنا کرآؤٹ ہوئے۔فوریسٹر ۱۶؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے عمدہ بولنگ کی، انہوں نے۴؍ اوورز میں صرف ۸؍رنز دے کر ۲۰؍ ڈاٹ بالز کروائیں، لیکن اسکور کم ہونے کی وجہ سے وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
South Africa take a 1-0 series lead in Tauranga. We move to Game 2 in Hamilton on Tuesday.
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) March 15, 2026
Catch-up ops all scores at https://t.co/3YsfR1Y3Sm or the NZC app 📲 #NZvSA | 📸 = @PhotosportNZ pic.twitter.com/mG2qDAnAXG
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ۳ء۱۴؍ اوورز میں صرف۹۱؍رنز پر آؤٹ ہوئی ۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن جنوبی افریقی بالرز کے سامنے ان کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ میزبان ٹیم کے ۵؍ کھلاڑی صرف ۳۶؍ رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔ڈیون کونوے ایک، ٹام لیتھم سات، ٹم رابنسن چھ، نک کیلی دو اور بیون جیکبز۱۰؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم ۳۶؍ رنز پر اپنے ۵؍ وکٹ گنوا بیٹھی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:النصر کی بڑی فتح، الہلال کی مشکل جیت
ایک موقع پر جب نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، جمی نیشام (۲۶؍ رنز) اور کپتان مچل سینٹنر (۱۵؍ رنز) نے چھٹی وکٹ کے لیے ۲۲؍ رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، لیکن کیشو مہاراج نے سینٹنر کو آؤٹ کر کے یہ امید بھی ختم کر دی۔ کول میک کونچی نے بھی ۱۵؍ رنز بنا کر اسکور کو۹۱؍رن تک پہنچانے میں مدد کی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے نکوبانی موکوینا نے انتہائی موثر بولنگ کرتے ہوئے ۳؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کا ساتھ کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور اوٹنیل بارٹمین نے دیا، جنہوں نے دو دو وکٹیں حاصل کر کے کیوی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔
یہ بھی پڑھئے:ذاکر خان کا اسپتال سے ویڈیو وائرل، اسپتال گاؤن میں نظر آئے کامیڈین
جیت کے بعد کیشو مہاراج (جنوبی افریقہ) نے کہا کہ ہمارے نوجوان باؤلرز نے منصوبوں پر بہترین عمل درآمد کیا۔ اپنے ۵۰؍ویں ٹی ۲۰؍ میچ میں کپتانی کرنا اور جیتنا میرے لیے بہت خاص ہے۔‘‘ مچل سینٹنر (نیوزی لینڈ) نے کہا کہ پاور پلے میں وکٹیں گنوانا ہمیں مہنگا پڑا۔ اگر ہم ۱۲۰۔۱۳۰؍رنز بنا لیتے تو میچ کا نقشہ مختلف ہوتا۔ ہم ہیملٹن میں بہتر واپسی کی کوشش کریں گے۔