• Thu, 06 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی ہند کے اسٹار یش کی فلم ’’کے جی ایف ‘‘ کے قاسم چاچا کا انتقال

Updated: November 06, 2025, 4:47 PM IST | Bengaluru

ہریش رائے کی موت: فلم ’’کے جی ایف ‘‘ کے اداکار ہریش رائے نہیں رہے۔۵۵؍ سال کی عمر میں کینسر سے انتقال کر گئے۔ انہوں نے یش کی فلم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Harish Rai.Photo:INN
ہریش رائے۔ تصویر:آئی این این

 کنڑ فلم ’’کے جی ایف ‘‘  میں قاسم چاچا کا کردار ادا کرنے والے اداکار ہریش رائے انتقال کر گئے۔ ۵۵؍ سال کی عمر میں، ہریش رائے اسٹیج ۴؍ تھائرائڈ کینسر کی وجہ سے چل بسے۔ جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری  کے لئے یہ بہت ہی افسوسناک خبر  ہے۔ کنڑ سپر اسٹار یش کی بلاک بسٹر فلم کے جی ایف  میں  قاسم  چاچا کا کردار ادا کرنے والے اداکار ہریش رائے کا انتقال ہوگیا۔  ہریش، جو ۲۵؍ برسوں سے جنوبی ہندوستانی سنیما میں سرگرم تھے، نے انڈسٹری  کو غم میں ڈوبا دیا ہے۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے اس سنگین بیماری سے لڑ رہے تھے۔ 
کرناٹک کے ڈپٹی سی ایم ڈی کے شیو کمار نے اداکار کے انتقال پر سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا۔ کے جی ایف  کے قاسم چاچا اب نہیں رہے۔اداکار ہریش رائے کو کنڑ سنیما کا لیجنڈ سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے یش کی فلم کے جی ایف   کے ذریعے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ ہریش نے فلم کے دونوں حصوں میں  قاسم  چاچا کا کردار ادا کیاتھا، جسے ناظرین نے خوب پسند کیا۔ اب جب کہ ہریش رائے نہیں رہے، یہ کنڑ فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
 اطلاعات کے مطابق ہریش گزشتہ تین سال سے ایک سنگین بیماری میں مبتلا تھے اور جمعرات ۶؍ نومبر کو انہوں نے آخری سانس لیا۔اداکار کے انتقال پر کئی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیو کمار نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کیا، ہریش رائے کے انتقال پر اپنے غم کا اظہار کیا اور ان کے شاندار فلمی کریئر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی ’’بیٹل آف گلوان‘‘ جون ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی

ہریش رائے نے کرناٹک میں بننے والی کئی ہٹ فلموںمیں بھی کام کیا تھا لیکن انہیں شہرت فلم ’’کے جی ایف ‘‘ سے ملی جس میں وہ فلم کے ہیرو راکی بھائی کے دائیں بنے تھے۔ اس فلم میں وہ یش کے ساتھ رہتے ہیں اس لئے وہ نمایاں رہے تھے۔ کنڑفلم انڈسٹری  ان کے انتقال کے بعد صدمے میں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK