کے کے مینن کی مشہور سیریز "اسپیشل اوپس" کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سیریز کا سیزن ۲؍ ۱۲ ؍جولائی ۲۰۲۵ء کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: June 16, 2025, 7:56 PM IST | Mumbai
کے کے مینن کی مشہور سیریز "اسپیشل اوپس" کے سیزن ۲؍ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سیریز کا سیزن ۲؍ ۱۲ ؍جولائی ۲۰۲۵ء کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا۔
اپنی ریلیز کے پانچ سال بعد کے کے مینن اپنی مشہور سیریز "اسپیشل اوپس" کے سیزن ۲؍ کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔ اس میں کے کے مینن، کرن ٹیکر اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا سیزن ۲؍، ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا۔ سیریز کے فرسٹ لک نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا تھا اور مداح یہ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں کہ آگے کیا ہوگا-
اسپائی تھریلر سیریز کے اگلے سیزن میں کے کے مینن بے خوف راء ایجنٹ ہمت سنگھ کے اپنے کردار کو دہرائیں گے۔ ایک مرتبہ پھر وہ ایک بڑے مشن میں ایجنٹس کی ایک پر اعتماد ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس مرتبہ خطرہ اطراف میں نہیں، بلکہ آن لائن ہے۔ جس طرح مصنوعی ذہانت ایک بڑا خطرہ بن کر ابھر رہی ہے، وہیں ہمت سنگھ کی ٹیم سائبر دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا سیزن ون ۲۰۲۲ء میں ریلیز کیا گیا تھا۔