Updated: July 30, 2026, 9:07 PM IST
| Mumbai
ہندوستان میں اسپائیڈر مین فرنچائز کے لیے ناظرین کی بے مثال دیوانگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے، اللو سنیماز اور سونی پکچرز انڈیا ایک تاریخی شراکت داری کے تحت حیدرآباد میں اسپائیڈر مین کی نئی فلم کا ہندوستان کا پہلا خصوصی پریمیئر شو منعقد کریں گے۔ حیدرآباد کو اس لیے منتخب کیا گیا ہے ۔
اسپائیڈ مین۔ تصویر:آئی این این
ہندوستان میں اسپائیڈر مین فرنچائز کے لیے ناظرین کی بے مثال دیوانگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے، اللو سنیماز اور سونی پکچرز انڈیا ایک تاریخی شراکت داری کے تحت حیدرآباد میں اسپائیڈر مین کی نئی فلم کا ہندوستان کا پہلا خصوصی پریمیئر شو منعقد کریں گے۔ حیدرآباد کو اس لیے منتخب کیا گیا ہے کیونکہ یہاں ہر سپر ہیرو فلم کی ریلیز کسی تہوار سے کم نہیں سمجھی جاتی۔
یہ بھی پڑھئے:سی ڈبلیو جی: سچن، جادومنی سنگھ، ساکشی چودھری، اروندھتی اور پریا گھنگھس سیمی فائنل میں
دنیا کے مقبول ترین سپر ہیروز میں شمار ہونے والے اسپائیڈر مین کے اعزاز میں پہلی بار اللو سنیماز اور سونی پکچرز انڈیا مل کر حیدرآباد کے الو سینماز میں آنے والی فلم’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیوڈے‘‘ کا ہندوستان کا پہلا پریمیئر شو پیش کریں گے۔ یہ خصوصی تقریب ان لاکھوں مداحوں کے نام ہوگی جنہوں نے برسوں سے ہندوستان میں اسپائیڈر مین فرنچائز سے اپنی غیر معمولی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا ہے۔
ہاؤس فل مڈنائٹ شوز، مداحوں کے پُرجوش جشن اور ریکارڈ توڑ افتتاحی کمائی سے لے کر ہر نئی فلم کو ایک عظیم سنیما کے تہوار میں تبدیل کرنے تک، خاص طور پر تیلگو شائقین نے اسپائیڈر مین کو ہمیشہ اپنے دل کے قریب رکھا ہے۔ حیدرآباد میں ہندوستان کا پہلا پریمیئر شو اسی لازوال محبت کا اعتراف اور ان مداحوں کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے ’’فرینڈلی نیبرہُڈ اسپائیڈر مین‘‘ کے جادو کو ہمیشہ بڑے پردے پر زندہ رکھا۔
یہ بھی پڑھئے:ملک میں دولت پیدا کرنے والوں کی ۳۶۰؍ون فہرست میں ٹاپ ۳؍ میں ۳؍ہندوستانی
اس شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللو اروِند نے کہا’’ اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ وہ لمحہ ہے جس کا ہم الو سنیماز کی بنیاد رکھنے کے وقت سے انتظار کر رہے تھے۔ ایشیا کی سب سے بڑی ڈولبی سنیما اسکرین پر سونی پکچرز کی کسی فلم کا ہندوستان میں پہلا پریمیئر منعقد کرنا صرف اللو سنیماز کی کامیابی نہیں بلکہ ہندوستانی سنیما نمائش کے مستقبل کی سمت بھی متعین کرتا ہے۔ ہم نے اس سنیما کو ہالی ووڈ کے معیار کے مطابق ڈیزائن کیا، جہاں وسیع پیمانے، شاندار ساؤنڈ اور بے مثال سنیماکے تجربے کو اولین ترجیح دی گئی۔ ہمیں خوشی ہے کہ سونی پکچرز نے سب سے پہلے ہماری سوچ پر اعتماد کیا اور ہمارے ساتھ اس تاریخی سفر کا آغاز کیا۔ ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کئی یادگار مواقع دیکھنے کو ملیں گے۔‘‘