Inquilab Logo Happiest Places to Work

تائپے اوپن: اننتی ہڈا، تنوی شرما سمیت چار ہندوستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں

Updated: July 30, 2026, 10:11 PM IST | New Delhi

اننتی ہڈا، تنوی شرما سمیت چار ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائپے اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ اسٹار کھلاڑی ایچ ایس پرنئے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

Unnati Hooda.Photo:INN
اننتی ہڈا۔ تصویر:آئی این این

اننتی ہڈا، تنوی شرما سمیت چار ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائپے اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ اسٹار کھلاڑی ایچ ایس پرنئے جمعرات کو دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ تائپے ایرینا میں کھیلے گئے مقابلے میں ساتویں سیڈ یافتہ ایچ ایس پرنئے کو ہانگ کانگ کے جیسن گوناون نے ۳۹؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں  ۹۔۲۱ ،۱۹۔۲۱؍سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھئے:لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر


دنیا کے۳۸؍ویں نمبر کے ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ابتدائی گیم میں ہی پیچھے رہ گئے۔ انہوں نے دوسرے گیم میں واپسی کی کوشش کی، لیکن اپنے سے ایک درجہ بہتر رینکنگ رکھنے والے حریف کے خلاف فیصلہ کن گیم تک رسائی  نہ کر سکے۔ وہ رواں سال کسی بھی ٹورنامنٹ میں دوسرے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکے ہیں۔
تیسرے سیڈ یافتہ اننتی ہڈا نے تنیا ہیمنت کے خلاف آل انڈیا مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے سخت مقابلے والے پہلے گیم میں برتری حاصل کرنے کے بعد  ۱۹۔۲۱، ۱۲۔۲۱؍سے فتح درج کی۔ ادھر تنوی شرما نے اپنی عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے انڈونیشیا کی تھالیتا ویریاوان کو ۱۷۔۲۱، ۲۰۔۲۲؍ سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔
آٹھویں سیڈ یافتہ دیویکا سہاگ نے انڈونیشیا کی نی کادیک دھندا پریتیوی کو۱۶۔۲۱، ۱۵۔۲۱؍ سے ہرا کر خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی تیسری ہندوستانی کھلاڑی بن گئیں۔ کوارٹر فائنل میں دیویکا اور اننتی کا مقابلہ ایک دوسرے سے ہوگا۔ مردوں کے سنگلز میں کرن جارج نے ہندوستانی چیلنج برقرار رکھا۔ عالمی درجہ بندی میں ۵۱؍ویں نمبر پر موجود ہندوستانی شٹلر نے دن کے ایک اور آل انڈیا مقابلے میں تھارون منے پلی کو  ۱۵۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’رامائن‘‘ کا ٹریلر جاری، رنبیر کپور اور یش کے درمیان حق اور باطل کی جنگ


 ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والوں میں صرف پرنئے ہی شامل نہیں تھے۔ انمول کھرب نے میزبان ملک کی دوسرے سیڈ یافتہ لن شیانگ تی کے خلاف تیسرے گیم تک مقابلہ لے جانے کی امید ضرور پیدا کی، لیکن آخرکار انہیں ۱۰۔۲۱، ۲۰۔۲۲؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK