Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستان میں تاریخ رقم کی، کئی ریکارڈ توڑے

Updated: July 31, 2026, 7:06 PM IST | New Delhi

ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام ہالینڈ کی فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر شاندار آغاز کرتے ہوئے کئی تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔ فلم نے پہلے ہی دن ۶۳؍کروڑ روپے نیٹ اور تقریباً ۷۵؍ کروڑ روپے گراس کی کمائی کرکے ہندوستان میں کسی بھی ہالی ووڈ فلم کی سب سے بڑی اوپننگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

Spiderman.Photo:X
اسپائیڈر مین۔تصویر:ایکس

ہالی ووڈ سپر اسٹار  ٹام ہالینڈ  کی فلم  ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر شاندار آغاز کرتے ہوئے کئی تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔ فلم نے پہلے ہی دن ۶۳؍کروڑ روپے نیٹ  اور تقریباً  ۷۵؍ کروڑ روپے گراس  کی کمائی کرکے ہندوستان میں کسی بھی ہالی ووڈ فلم کی سب سے بڑی اوپننگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ہدایت کار  ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن  کی اس سپر ہیرو فلم نے نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کے افتتاحی ریکارڈ بھی توڑ دیے۔

یہ بھی پڑھئے:’’لکی بھاسکر ۲‘‘ کی تیاری شروع، ذوالقر سلمان کی بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل بنے گا

ہندوستان میں سب سے بڑی ہالی ووڈ اوپننگ 
’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ’’اوینجرز:اینڈ گیم ‘‘   کی  ۱۰ء۵۳؍ کروڑ روپے  کی اوپننگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے  شاہ رخ خان  کی ’’پٹھان‘‘ (۵۷؍ کروڑ روپے) ،  راج کمار راؤ  کی ’’استری۲‘‘  (۵۵؍ کروڑ روپے)  اور  رنویر سنگھ  کی ’’دُھرندھر‘‘ (۲۸؍ کروڑ روپے) کے افتتاحی دن کی کمائی کو بھی مات دے دی۔ فلم کی پہلے دن کی کمائی  رنبیر کپور  کی بلاک بسٹر فلم ’’اینیمل‘‘ (۸۰ء۶۳؍کروڑ روپے) کے قریب رہی۔
ہندوستان میں سب سے بڑی ہالی ووڈ اوپننگ فلمیں 
’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘:۶۳؍کروڑ ، ’’اینڈ گیم: اوینجرس ‘‘: ۱۰ء۵۳؍کروڑ روپے، ’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘: ۴۰؍ کروڑ روپے،’’ اسپائیڈر مین: نووے ہوم‘‘:۶۷ء۳۲،’’اوینجرس: انفینیٹی وار‘‘:۳۰ء۳۱؍ کروڑ روپے،’’ڈاکٹر اسٹرینج  ان دی ملٹی ورز آف میڈنیس‘‘:  ۳۵ء۲۸؍کروڑ، ’’ڈیڈ پول، والورین‘‘: ۲۱؍کروڑ روپے، ’’مشن امباسیبل: دی فائنل ریکننگ ‘‘: ۸۹ء۱۸؍کروڑ روپے  ،’’تھور:لَو اور تھنڈر ‘‘:۲۰ء۱۸؍کروڑ روپے، ’’اوتار: فائر اینڈ ایشن‘‘۔ ۱۸؍ کروڑ روپے۔ 

یہ بھی پڑھئے:فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے پر مشاورت جاری رکھنے کا اعلان، مخالفت برقرار

۲۰۰؍کروڑ روپے کے افتتاحی ویک اینڈ کی توقع 
تجزیہ کاروں کے مطابق ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ ہندوستان میں چار روزہ افتتاحی ویک اینڈ کے دوران ۲۰۰؍ کروڑ روپے  کے قریب کمائی کر سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ  ہندوستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہالی ووڈ فلموں میں سرفہرست فلموں کے قریب پہنچ جائے گی اور باکس آفس پر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK