• Wed, 23 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بینک آف انڈیا میں گریجویٹس کیلئے ملازمت کا موقع، مختلف عہدوں پر تقرری کا اعلان

Updated: September 23, 2026, 3:26 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ایسے نوجوان جو سرکاری بینک میں ملازمت کی تلاش میں ہیں یا اس کی تیاری کر رہے ہیں توان کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔ بینک آف انڈیا(بی او آئی) نے افسر کے مختلف عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ اس کیلئے درخواست کا عمل۱۰؍ ستمبر۲۰۲۶ء سے شروع ہو چکا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ایسے نوجوان جو سرکاری بینک میں ملازمت کی تلاش میں ہیں یا اس کی تیاری کر رہے ہیں توان کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔ بینک آف انڈیا(بی او آئی) نے افسر کے مختلف عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ اس کیلئے درخواست کا عمل۱۰؍ ستمبر۲۰۲۶ء سے شروع ہو چکا ہے۔ اس بھرتی مہم کے ذریعے مجموعی طور پر۲۰۵؍ افسران کے عہدے پُر کیے جائیں گے۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار بینک کی سرکاری ویب سائٹ پر جاکر درخواست دے سکتے ہیں۔بینک آف انڈیا کی اس بھرتی کے لیے آن لائن درخواست کا عمل ۲۵؍ ستمبر ۲۰۲۶ء تک رہے گا۔ امیدوار درخواست دینے سے پہلے بھرتی کے نوٹیفکیشن میں دی گئی عہدہ کے لحاظ سے اہلیت کی شرائط کو اچھی طرح پڑھ لیں۔

اسامیوں کی تعداد کتنی ہے: چیف مینیجر۱۰؍اسامیاں، سنیئر منیجر ۴۹؍اسامیاں، منیجر ۱۱۸؍اسامیاں، افسر ۲۸؍ اسامیاں ۔ مجموعی طور پر ۲۰۵؍  اسامیاں

عہدوں کی تفصیل: چیف مینیجر: ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل بینکنگ، ٹریڈ فنانس، آئی ٹی اور انفارمیشن سیکوریٹی وغیرہ۔

سینئر مینیجر: فل اسٹیک انجینئرنگ، ڈیٹا انجینئرنگ، انفراسٹرکچر، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا بیس اور ٹیکنالوجی آرکیٹیکچر وغیرہ۔

یہ بھی پڑھئے:اے آئی کی مختصر تحریروں سے قوت فکر و استدلال کو خطرہ!

مینیجر: آئی ٹی، انجینئرنگ، ڈیٹا اینالیٹکس، پروجیکٹ مینجمنٹ، یو آئی /یو ایکس ، سیکوریٹی، لا اور فائر/سیکوریٹی افسر سمیت  دیگر۔

افسر: فل اسٹیک انجینئرنگ، ایپلی کیشن سپورٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، ڈیٹا انجینئرنگ، ٹیسٹنگ، انفارمیشن سیکیورٹی اور سول انجینئرنگ 

مجموعی طور پر۲۰۵؍ عہدوں میں سب سے زیادہ۱۱۸؍ عہدے مینیجرکے ہیں، جبکہ ۴۹؍سینئر مینیجر،۲۸؍ افسر اور ۱۰؍ چیف مینیجر کے عہدے ہیں۔

 کتنی ملے گی تنخواہ؟: اس بھرتی مہم کے تحت منتخب امیدواروں کو عہدے اور گریڈ کے مطابق ۴۸؍ہزار ۴۸۰؍روپے سے ایک لاکھ۲۰؍ہزار۹۴۰؍ روپے تک بنیادی تنخواہ دی جائے گی۔

درخواست فیس کتنی ہوگی؟: اس بھرتی کے لیے فارم بھرنے کے ساتھ درخواست فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

ایس سی، ایس ٹی، پی ڈبلیو ڈی  امیدواروں کے لیے درخواست فیس۱۷۵؍روپے ہے، جبکہ جنرل، او بی سی ، ای بی سی امیدواروں کے لیے یہ فیس۱۱۸۰؍ روپے ہے۔ اس میں درخواست فیس اور اطلاع چارجز دونوں شامل ہیں۔

۱۰۰؍ منٹ کا ہوگا آن لائن امتحان: امیدواروں کے لیے آن لائن امتحان منعقد کیا جائے گا۔ امتحان کا دورانیہ۱۰۰؍ منٹ ہوگا۔ اس میں دو ٹیسٹ شامل ہوں گے:(۱) انگریزی زبان کا ٹیسٹ۲۵؍مارکس۔ پروفیشنل نالج ٹیسٹ ۱۰۰؍ نمبر۔ انگریزی زبان کے ٹیسٹ کے علاوہ باقی تمام ٹیسٹ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئے:’’ پروفیشنل نیٹ ورکنگ‘‘ سے جین زی کیوں ہچکچاتے ہیں؟

 انتخاب کا طریقہ: سب سے پہلے آن لائن امتحان ہوگا۔ اس میں انگریزی زبان کے۲۵؍ نمبر اور پروفیشنل نالج کے۱۰۰؍ نمبروں کا امتحان ہوگا، جس کا دورانیہ۱۰۰؍ منٹ ہوگا۔ امتحان میں کامیاب ہونے کیلئے جنرل /ای ڈبلیو ایس امیدواروں کو کم از کم۳۵؍ فیصد نمبرحاصل کرنا ہوں گے۔ اس کے بعد انٹرویوہوگا۔ پروفیشنل نالج کے آن لائن امتحان میں کارکردگی کی بنیاد پر امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ اس کے لیے الگ سے میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔

بینک آف انڈیا ریکروٹمنٹ نوٹیفکیشن کا شارٹ یو آر ایل https://shorturl.at/03sqP

اسٹاف سلیکشن کمیشن نے کلرک بھرتی کا اعلان کیا

اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی ) نے کلرک سمیت کئی عہدوں کیلئے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق درخواست کا عمل ۷؍ستمبر سے شروع ہوچکا ہے اور ۷؍اکتوبر ۲۰۲۶ء تک جاری رہے گا۔بارہویں کامیاب امیدوار ان عہدوں کیلئے درخواست کے اہل ہیں۔ درخواست گزار کے لئے عمر کی حد ۱۸؍ سے ۲۷؍ سال ہے۔ منتخب امیدواروں کی ابتدائی تنخواہ ۱۹؍ہزار ۹۰۰؍ روپے سے ۹۲؍ہزار ۳۰۰؍ روپے ماہانہ کے درمیان ہوگی۔انتخاب کا عمل ٹیئر ون ، ٹیئر ۲، اسکل ٹیسٹ اور ڈی وی کے ذریعے عمل میں آئے۔ نوٹیفکیشن اور آن لائن درخواست فارم بھرنے کیلئے امیدوار کو درج ذیل ویب سائٹ پر جانا ہوگا: ssc.gov.in

سی بی آئی میں ’پبلک پراسیکوٹر‘ کی ملازمت 

مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی ) کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے عہدے پر بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار صرف آن لائن طریقے سے سی بی آئی کی سرکاری ویب سائٹ cbi.gov.in پر جاکر درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ۸؍اکتوبر ۲۰۲۶ء مقرر کی گئی ہے۔ اس بھرتی میں شامل ہونے کے لیے امیدوار کا ایل ایل بی پاس ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ بار کونسل میں وکیل کی حیثیت سے  انرولمنٹ سرٹیفکیٹ بھی ہونا چاہیے۔ امیدوار کو سیشن کورٹ میں فوجداری مقدمات کی پیروی کا تجربہ بھی ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ امیدوار کے پاس متعلقہ شعبے میں دیگر مطلوبہ تجربہ بھی ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK