یوم آئین کے موقع پر سبھی طبقوں کیلئے کچھ نہ کچھ کرنے کا عہد لینے کی تیاری، منشور تین درجوں میں تقسیم۔
EPAPER
Updated: November 26, 2026, 1:38 PM IST | Inquilab News Network | Lucknow
یوم آئین کے موقع پر سبھی طبقوں کیلئے کچھ نہ کچھ کرنے کا عہد لینے کی تیاری، منشور تین درجوں میں تقسیم۔
یوم آئین کے موقع پر سماجواد ی پارٹی اپنا انتخابی منشور جاری کرے گی ۔ اس موقع پر پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے علاوہ پارٹی کا مسلم چہرہ کہے جانے والے سابق ریاستی وزیر محمد اعظم خان کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود رہیں گے ۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ پارٹی نے اپنے منشور کو تین حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے اس کا نام ’جن من گھوشنا پتر اور ۲۰۲۷ کا سنکلپ ، پی ڈی اے پرن پتر ( عوامی منشور اور ۲۰۲۷ کا عزم نامہ ، پی ڈی اے کا عہد نامہ) رکھا ہے ،جس میں پی ڈی اے پچھڑا ، دلت اور اقلیتی طبقہ کے علاوہ خواتین اور نوجوانوں کے علاوہ عوامی مسائل پرمرکوز کیا ہے ۔
کانگریس سےشیٹ شیئرنگ کی رسہ کشی کے دوران سماجوادی پارٹی نے جہاں دیر رات ۵؍ امیدواروںکے ناموں کو اعلان کیا، وہیں اس نے یوم آئین کے موقع پر پارٹی کا منشور جاری کرنے بھی اعلان کردیا ہے۔
سماجوادی پارٹی اترپردیش اسمبلی الیکشن کے پیش نظر جمعرات یعنی یوم آئین کے موقع پر اپنا انتخابی منشور جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق یوم آئین کے موقع پر منشورجاری کرنےکا مقصد عوام کو بھروسہ دلانا ہے کہ منشور میں جو بھی کہا گیا ہے حکومت آنے پر اس کو پورا کیا جائےگا ۔ اسی لئےپارٹی کی جانب سے اس منشور کا نام ’ جن من گھوشنا پتر‘ رکھا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ منشور کو تین حصوںمیں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں پہلا ریاستی سطح کا منشور ، دوسرا ضلع سطح اور تیسرا راجدھانی لکھنؤ کا ہوگا، جس میں راجدھانی لکھنؤ کے بنیادی ڈھانچےاور مقامی مسائل کے ذکر اور ان کے حل کیلئے اٹھائے جانے والے اقدام کی جانکاری دی گئی ہے۔ جانکاروں کاکہنا ہے کہ منشور میں خواتین کو ۴۰؍ ہزار روپے ، نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے علاوہ کسانوں کو فصل کی درست قیمت دینے جیسی باتوں کو ذکر کیا گیاہے ۔یوم آئین کے موقع پر پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو پریس کانفرنس سے خطاب کرکے منشور کی تمام جانکاری دیں گے ۔اس موقع پر ان کے ساتھ سابق ریاستی وزیر محمد اعظم خان ، شیو پال یادو ، رام گوپال یادو اور دیگر سینئر لیڈر موجود رہیں گے۔