جنوبی ہند کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سری لیلا بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی اپنی شناخت بناچکی ہیں۔ افواہیں ہیں کہ وہ راج شانڈیلیا کی اگلی فلم میں سدھارتھ ملہوترہ کے مدمقابل نظر آسکتی ہیں۔
EPAPER
Updated: May 05, 2025, 9:56 PM IST | Mumbai
جنوبی ہند کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سری لیلا بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی اپنی شناخت بناچکی ہیں۔ افواہیں ہیں کہ وہ راج شانڈیلیا کی اگلی فلم میں سدھارتھ ملہوترہ کے مدمقابل نظر آسکتی ہیں۔
سری لیلا ہندوستانی سنیما میں تیزی سے اپنی شناخت بنارہی ہیں۔ گنٹور کرم سے وائرل ڈانس نمبر ’’کرچی مداتھ پیٹی‘‘ میں اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی شہرت پانے والی بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے سے پہلے ہی ایک بڑا نام بن چکی ہیں۔ سدھارتھ ملہوترہ کی اگلی فلم میں سری لیلا کے کام کرنے کی خبریں عام ہورہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم راج شانڈیلیا ڈائریکٹ کریں گے جنہوں نے ’’ڈریم گرل‘‘ فرنچائز سے نام کمایا ہے۔ تاہم، فلمسازوں کی جانب سے اس ضمن میں تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بابیل خان معاملہ: اداکار اور ان کے ہدایتکار سائی راجیش میں لفظی جھڑپ
واضح رہے کہ سری لیلا حال ہی میں پروڈیوسر مہاویر جین کے ساتھ نظر آئیں اور انٹرنیٹ کو نتیجہ اخذ کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ قیاس آرائیوں میں اضافہ کرتے ہوئے، جین نے اداکارہ کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں لکھا، ’’شاندار اور خوبصورت سری لیلا کے ساتھ روح پرور آنند ایل رائے سر کے جادو کو دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘ اگرچہ کیپشن میں کچھ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں، لیکن یہ ابتدائی مباحثوں کی طرف اشارہ کرتا ہے جو ہو سکتا ہے کہ ممکن ہو اور شانڈیلیا کی فلم میں سدھارتھ ملہوترہ اور سری لیلا نظر آئیں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: پرکاش راج کا فلم ’عبیر گلال‘ کی ہندوستان میں ریلیز روکنے پر اظہار تشویش
اگر سب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو یہ فلم سری لیلا کے کریئر میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ اپنی دلکشی، اسکرین کی موجودگی، اور مسلسل بڑھتے ہوئے مداحوں کی تعداد کے ساتھ، وہ جنوبی اسٹارڈم اور پین انڈیا اپیل کے درمیان فرق کو ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔