شاہ رخ خان نے ویوز سمٹ ۲۰۲۵ء کے دوران کہا کہ ’’جب میری کوئی فلم بنتی ہے اور وہ ناکام ہوتی ہے تو میں باتھ روم میں جاکر روتا ہوں کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے اپنے مداحوں کی توقعات کے مطابق کام نہیں کیا۔‘‘
EPAPER
Updated: May 02, 2025, 10:10 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان نے ویوز سمٹ ۲۰۲۵ء کے دوران کہا کہ ’’جب میری کوئی فلم بنتی ہے اور وہ ناکام ہوتی ہے تو میں باتھ روم میں جاکر روتا ہوں کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے اپنے مداحوں کی توقعات کے مطابق کام نہیں کیا۔‘‘
شاہ رخ خان کو بڑے پیمانے پر نہ صرف ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے بلکہ ان کی زمینی شخصیت اور انسانیت نے انہیں اپنے مداحوں سے ایک جذباتی رشتہ قائم کرنے میں مدد کی ہے۔ ان کی شہرت کی وجہ ان کی منکسرالمزاجی ہے اور انہوں نے اتنے برسوں میں بلاک بسٹر فلمیں دے کر بھی کافی شہرت کمائی ہے۔
حال ہی میں شاہ رخ خان نے ویوز سمٹ ۲۰۲۵ء کے دوران بتایا کہ ’’جب میری کوئی فلم ناکام ہوتی ہے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اپنے مداحوں کو مایوس کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنے مداحوں کی بے عزتی کی ہے۔ میں نے ان کی توقعات کے مطابق کام نہیں کیا۔ میں ایمانداری کے ساتھ کام کرتا ہوں۔ مجھے لوگوں کو خوش کرنا اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا پسند ہے۔‘‘ ایس آر کے نے مزید کہا کہ ’’میں شکست کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیتا۔ جب میری کوئی فلم ناکامیاب ہوتی ہے تو میں بیت الخلاء (باتھ روم) میں جاکر روتا ہوں۔‘‘
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب شاہ رخ خان نے اس طرح کی کوئی بات کہی ہے۔ قبل ویوز سمٹ سے قبل دبئی میں ایک تقریب میں بھی انہوںنے یہی کہا تھا۔ دبئی میں گلوبل فریٹ سمٹ ۲۰۲۴ء کے دوران شاہ رخ خان نے کہاتھا کہ ’’جب بھی میری کوئی فلم ناکامیاب ہوتی ہے تو میں باتھ روم میں جاکر روتا ہوں۔ میں کسی کو یہ دکھانا نہیں چاہتا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: جاوید اختر نے پاکستانی صحافی کے سوال پرکہا ’’میں نے اپنا شہر جلتے دیکھا ہے‘‘
شاہ رخ خان نے کرن جوہر کو اسکرپٹ واپس کی تھی
ویوز سمٹ میں گفتگو کے دوران شاہ رخ خان نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے کرن جوہر کی ایک فلم کو مسترد کیا تھا کیونکہ اس میں رن ٹائم کے دوران اسکرٹ پہننے کیلئے کہا گیا تھا۔ کنگ خان نے نشاندہی کی کہ ’’کچھ برسوں قبل کرن جوہر ایک اسکرپٹ کے ساتھ میرے گھر آئے تھے اور انہوں نے مجھے کہا کہ مجھے فلم کے دوران اسکرٹ زیب تن کرنی ہوگی۔ یہ پہلی مرتبہ تھا جب میں نے کسی اسکرپٹ کو واپس کیا تھا۔‘‘ کام کے محاذ پر شاہ رخ خان سدھارتھ آنند کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے جس میں دپیکا پڈوکون، سہاناخان اور ابھے ورما بھی نظرآئیں گے۔