• Wed, 19 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس ایس راجامولی بھگوان ہنومان پر تبصرہ کرنے پر مشکل میں، ایف آئی آر درج

Updated: November 19, 2025, 4:02 PM IST | Hyderabad

ہندو سینا کا کہنا ہے کہ ’’جذبات مجروح ہوئے۔ فلم ’’وارانسی‘‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر بھگوان ہنومان کے بارے میں ایس ایس راجامولی کے تبصروں ککے بعد وشنو گپتا نے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دہلی پولیس میں شکایت درج کی۔

SS Rajamouli.Photo:INN
ایس ایس راجامولی۔ تصویر:آئی این این

فلم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی بھگوان ہنومان کے بارے میں اپنے تبصروں کی وجہ سے تنازعات میں گھرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نے ان کے خلاف دہلی پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ راجامولی نے بھگوان ہنومان کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرہ کیا، جس سے ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
یہ واقعہ ۱۷؍ نومبر کو حیدرآباد میں ایس ایس راجامولی کی فلم ’’وارنسی‘‘ کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران پیش آیا۔ تقریب کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کے بارے میں فلم ڈائریکٹر نے کہا کہ میں خدا پر یقین نہیں رکھتا لیکن تکنیکی خرابی نے مجھے میرے والد کی بات یاد دلادی۔ میرے والد کہتے تھے کہ جب بھی مجھے کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو بھگوان ہنومان میری مدد کریں گےلیکن کیا خدا اس صورتحال میں مدد کرتا ہے؟ بھگوان ہنومان کا ذکرانہوں نے اپنی اہلیہ کی ہنومان سے عقیدت کا بھی ذکر کیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار ان کی اہلیہ کا ہنومان ان کی مدد کرے گا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھئے:شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کی میٹنگ میں جے شنکر نے دہشت گردی کا موضوع پوری شدت سے اٹھایا

راجامولی کا یہ بیان وائرل ہوگیا، اعتراضات اٹھائے گئے۔راجامولی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، اور انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے اس تبصرہ کو مذہبی جذبات کی توہین اور ہنومان جی کے تئیں عقیدت کو ٹھیس پہنچانے والا قرار دیا۔راجامولی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔ہندو سینا نے راجامولی کے تبصرے کو سنجیدگی سے لیا۔ وشنو گپتا نے اپنی شکایت میں لکھا کہ وہ بھگوان ہنومان کے تئیں ان کی عقیدت سے مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے دہلی پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راجامولی کا تبصرہ نہ صرف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے بلکہ سماجی اور برادری کی ہم آہنگی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:شیو سیناشندے اور بی جے پی میں تناؤ

شکایت کنندہ کی اپیل 
وشنو گپتا نے پولیسسے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری کارروائی کرے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت قوانین نافذ کرے۔ راجامولی، جنہوں نے باہوبلی اور آر آر آر جیسی ہٹ فلمیں دی ہیں، اپنی فلم کے سیٹس، مضبوط کہانی، شاندار ڈائریکشن اور بڑے پیمانے پر ایکشن مناظر کے لیے جانا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK