کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کا ٹاک شو ’’ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ ۲۵؍ ستمبر کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگا۔
EPAPER
Updated: September 15, 2025, 9:53 PM IST | Mumbai
کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کا ٹاک شو ’’ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ ۲۵؍ ستمبر کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگا۔
پرائم ویڈیو کے نئے شو ’’ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس میں بالی ووڈ کی بڑی اور اہم شخصیات کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ ایکم نٹ ۵۰؍ سیکنڈ کے ٹریلر میں سلمان خان، عامر خان، گووندہ، چنکی پانڈے، ورون دھون، عالیہ بھٹ ، وکی کوشل، کریتی سینن، جھانوی کپور اور کرن جوہر نظر آئے۔ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ ’’ یہ ایک مزیدار ٹاک شو ہے جس میں مَیں اور ٹوئنکل خوشگوار موڈ میں اپنے دوستوں سے بات چیت کریں گے۔ ہم وہ کر رہے ہیں جو ہمیں سب سے زیادہ پسند ہے۔ مداح ہمیشہ اپنے اسٹار کے بارے میں متجسس ہوتے ہیں۔ یہ حقیقی گفتگو سے پُر ہے۔ ‘‘
دوسری جانب ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ ’’بہترین گفتگو ایماندارانہ اور مزاح سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس شو میں ریہرسل والے جوابات نہیں ہیں بلکہ بے ساختہ جواب ہیں۔ اس شو میں شخصیات وہ بھی کہہ بیٹھیں گے جو کبھی نہیں کہا۔ ‘‘ خیال رہے کہ ٹریلر میں اکشے کمار، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کی شخصیت کو چھپایا گیا ہے۔ یہ شو ۲۵؍ ستمبر سے پرائم ویڈیو پر ہر جمعرات کو نئی قسطیں گرنے کے ساتھ سٹریمنگ شروع ہو رہی ہے۔