Inquilab Logo

سنی دیول نے’ انیمل‘ کیلئے بابی دیول کے لک کی پذیرائی کی

Updated: November 25, 2023, 5:11 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فلم ’انیمل‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔’انیمل‘ کے ٹریلر سے سنی دیول نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بابی دیول کےلک کی پذیرائی کی ہے۔

Sunny Deol and Bobby Deol. Photo: INN
سنی دیول اور بوبی دیول۔ تصویر : آئی این این

فلم ’انیمل‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔’انیمل‘ کے ٹریلر سے سنی دیول نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بابی دیول کےلک کی پذیرائی کی ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ’’ باب؟‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sunny Deol (@iamsunnydeol)


اس سے پہلے سنی نے فلم’انیمل‘ کا ٹریلر لانچ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بابی تمہیں ایکشن میں دیکھنے کیلئے مزید انتظارنہیں کرسکتا! انیمل ٹریلر یہاں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sunny Deol (@iamsunnydeol)


بابی دیول بالی ووڈ میں ایک نئے انداز میں ویلن کے کردار کو پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ٹریلر میں وہ لہولہان  مسکراتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
ٹریلر کے اختتام میں بابی ہاتھ میں چاقولئے شرٹ کے بغیرزیوارات پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔
بابی دیول ،رشمیکا مندانا، پروڈیوسر بھوشن کمار اور ہدایت کار سندیپ ریڈی  ونگا نے منگل کو ایکشن تھریلر فلم کا ٹریلر نئی دہلی میں لانچ کیا۔
فلم کے ۳؍ منٹ ۳۲ ؍ سیکنڈ کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ رنبیر کا کردارکم عمری میں پر تشدد پرورش کی وجہ سے شدید ہوگیا ہے۔رنبیر کا کردار اپنے والد کیلئے ایک حفاظتی اور جنونی ہے۔ وہ اپنے اور والدکے پیار کے درمیان کسی کو آنے نہیں دیتا۔ فلم کا دورانیہ ۳ ؍ گھنٹے ۲۱؍ منٹ ہے۔
وہیں ٹریلر لانچ پرفلم کے دورانیہ اور باپ بیٹے کے درمیان رشتے کے متعلق رنبیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ’’یہ ایک بالغ درجہ بندی کی ’’کبھی خوشی کبھی غم ‘‘ہے۔‘‘
انہوں نے اپنے کردار کے بارے میں کہا کہ ’’یہ کردار اتنا پرتشدد ہے کہ میں ہمیشہ شوٹ ختم ہونے کے بعد اپنے آپ کو اس کردار سے الگ کرلیتا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ میں ایک الگ انسان ہوں۔ اپنے کردار کو کبھی گھر نہیں لے گیا کیوں کہ یہ میرے عزیزوں کیلئے اچھا نہیں ہے۔ اگر میں جاکر اس انسان کی طرح ردعمل کرتا تو میری بیوی مجھے مارتی۔‘‘فلم میں انل کپور بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK