Updated: January 18, 2026, 7:02 PM IST
| Mumbai
جب بھی ہندی سنیما میں حب الوطنی کے موضوع کی فلموں کی بات ہوتی ہے تو۹۰ء کی دہائی کی کچھ فلموں کے نام خود بخود ذہن میں آ جاتے ہیں۔ ان فلموں میں سب سے اہم نام سنی دیول کی فلم ’’بارڈر‘‘ کا ہے، جس نے نہ صرف باکس آفس پر تاریخ رقم کی بلکہ ناظرین کے دلوں میں حب الوطنی کی ایک گہری چھاپ بھی چھوڑی۔
فلم بارڈر۔تصویر:آئی این این
جب بھی ہندی سنیما میں حب الوطنی کے موضوع کی فلموں کی بات ہوتی ہے تو۹۰ء کی دہائی کی کچھ فلموں کے نام خود بخود ذہن میں آ جاتے ہیں۔ ان فلموں میں سب سے اہم نام سنی دیول کی فلم ’’بارڈر‘‘ کا ہے، جس نے نہ صرف باکس آفس پر تاریخ رقم کی بلکہ ناظرین کے دلوں میں حب الوطنی کی ایک گہری چھاپ بھی چھوڑی۔ اب، اس کے سیکوئل ’’بارڈر ۲‘‘کی ریلیز کی تاریخ قریب ہے، ایسے میں ۱۹۹۷ء میں آنے والی اس کلاسک فلم کو او ٹی ٹی پر دیکھنا اس دور کی حب الوطنی اور جذبے کو دوبارہ محسوس کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ’’بارڈر‘‘ اس وقت امیزون پرائم ویڈیو اور یوٹیوب پر اسٹریم ہو رہی ہے، جس سے نئی نسل بھی اس یادگار کہانی سے جڑ سکتی ہے۔
۱۹۹۷ءمیں ریلیز ہونے والیفلم ’’بارڈر‘‘ کے ہدایتکار جے پی دتا تھے۔ یہ فلم ۱۹۷۱ء کے ہندوستان اور پاکستان جنگ کے حقیقی واقعات پر مبنی تھی، خاص طور پر راجستھان کے لونگیوالا پوسٹ پر ہونے والے تاریخی جنگ کو مرکزی حیثیت دی گئی تھی۔ فلم نے جنگ کے میدان کی حقیقت، فوجیوں کی حکمت عملی، محدود وسائل میں لڑائی اور وطن کے لیے دی گئی قربانی کو انتہائی جذباتی انداز میں دکھایا۔ اس وقت ناظرین کے لیے یہ فلم صرف ایک کہانی نہیں بلکہ ایک تجربہ بن گئی تھی۔
فلم میں سنی دیول نےلیفٹیننٹ کرنل فتح سنگھ کالیر کا کردار ادا کیا تھا، جو اپنے جوانوں کے لیے متاثرکن کمانڈر ہیں۔ ان کے غصے اور جوش سے بھری اداکاری آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔سنیل شیٹی، جیکی شروف اوراکشے کھنہ نے بھی مختلف فوجیوں کے کرداروں میں شاندار کام کیا تھا۔ خاص طور پر اکشے کھنہ کا نوجوان اور حساس فوجی کا کردار ناظرین کے دل کو چھو گیا تھا۔
فلم ’’بارڈر‘‘ کا موسیقی بھی اس کی سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک تھی۔’’سندیسے آتے ہیں‘‘ اور ’’میرے دشمن میرے بھائی‘‘ جیسے گانے آج بھی حب الوطنی کے گانوں میں شامل ہیں۔ ان گانوں نے فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے درد، انتظار اور جذبے کو بیان کیاگیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ فلم کو نہ صرف ناظرین کا پیار ملا بلکہ کئی ایوارڈز اور نقادوں کی تعریف بھی حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے :سیکھنے کی خواہش وقت کے ساتھ کم، کئی فیصلوں پر پچھتاوا: امیتابھ بچن کا بلاگ
اب، قریب ۲۸؍ سال بعد، اسی حب الوطنی کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے ’’ بارڈر۲‘‘ بڑے پردے پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری انوراگ سنگھ نے کی ہے اور اسے بھوشن کمار، کرشن کمار، جے۔ پی۔ دتہ اور نِدھی دتہ نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سنی دیول ایک بار پھر مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ان کے ساتھ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن ۲۰۲۶ء: ایلسا جیکموٹ کا تاریخی الٹ پھیر
فلم ’’بارڈر۲‘‘ بھی ۱۹۷۱ء کی جنگ کی پس منظر پر مبنی ہے، لیکن اس بار کہانی کا دائرہ بڑا ہے۔ فلم میں فوج کے ساتھ ساتھ نیوی اور ایئر فورس کی مشترکہ کارروائی دکھائی گئی ہے۔ خواتین کرداروں میںمونا سنگھ، سونم باجوا، آنیا سنگھ اور **میدھا رانا فوجیوں کے خاندانوں کے جذبات کو مضبوطی سے پیش کرتی نظر آئیں گی۔ فلم ’’بارڈر۲‘‘ ۲۳؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔