جیمس گن کی ’’سپرمین‘‘ (۲۰۲۵ء) ۱۵؍ اگست کو امیزون پرائم ویڈیو اور ایپل ٹی وی پر ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 13, 2025, 8:59 PM IST | Mumbai
جیمس گن کی ’’سپرمین‘‘ (۲۰۲۵ء) ۱۵؍ اگست کو امیزون پرائم ویڈیو اور ایپل ٹی وی پر ریلیز ہوگی۔
جیمس گن کی ہدایتکاری میں بنی اور ڈیوڈ کورنسویٹ اور ریچل بروسناہن کی اداکاری سے سجی فلم ’’سپر مین‘‘ (۲۰۲۵ء) او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ اس ضمن میں جیمس گن نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ ’’سپر مین‘‘ ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ء ، یعنی اس جمعہ کو آپ کے گھروں میں آرہی ہے۔ یہ پری آرڈر کیلئے دستیاب ہےیا اسے سنیما گھروں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ دنیا کے متعدد تھیٹروں میں ’’سپرمین‘‘ اب بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ متاثر کن شخصیت کے مالک نہیں ہیں: سشمیتا سین نے ملاقات یاد کی
دی ریپ کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’سپر مین‘‘ امیزون پرائم ویڈیو، ایپل ٹی وی اور فین ڈینگو جیسے آن لائن او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم ہوگی جبکہ اس فلم کی ڈی وی ڈی ، فورکے یو ایچ ڈی اور بلیورے ایڈیشن اسٹورز میں ۲۳؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ ’’سپرمین‘‘ ۱۱؍ جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر اب تک ۵۸۱؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ یہ ۲۰۲۵ء کی ساتویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔تاہم، مداحوں کا کہنا ہے کہ اسے اتنی جلدی او ٹی ٹی پر ریلیز نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ تھیٹروں میں اب بھی لوگ ’’سپرمین‘‘ دیکھنے کیلئے جارہے ہیں۔