نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستان کو شرمسار کیا گیا؛ `جعلی مارشل پر آپریشن سندور کے دعووں کے حوالے سے پولی گراف ٹیسٹ کا مطالبہ کرنے والی ویڈیو دکھائی دی۔
EPAPER
Updated: June 06, 2025, 9:06 PM IST | Washington
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستان کو شرمسار کیا گیا؛ `جعلی مارشل پر آپریشن سندور کے دعووں کے حوالے سے پولی گراف ٹیسٹ کا مطالبہ کرنے والی ویڈیو دکھائی دی۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر شدید تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا، جہاں انہیں `جعلی مارشل اور `ناکام کے القابات سے نوازا گیا۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ملک کے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں دونوں لیڈروں کا کھل کر مذاق اڑایا گیا۔ دیگر نعروں میں منیر کے ہندوستان کے حوالے سے حالیہ دعووں پر پولی گراف ٹیسٹ (جھوٹ پکڑنے والی مشین کا ٹیسٹ) کا مطالبہ کیا گیا، جس میں اشارہ کیا گیا کہ ملک کے اعلیٰ ترین فوجی عہدے پر ان کی ترقی سیاسی محرکات کی بنا پر ہوئی ہے نہ کہ جنگی میدان میں کامیابیوں کی وجہ سے۔
یہ بھی پڑھئے: نیویارک میئر الیکشن: ظہیر ممدانی کی انتخابی مہم میں بچن کا مکالمہ، شاہ رخ کا پوز
ایک بِل بورڈ پر عمران خان کی تصویر کے ساتھ لکھا تھا، ’’اچھا کام آپ کو بلند کرتا ہے، نہ کہ جعلی خطاب۔‘‘ ایک اور بورڈ پر عاصم منیر، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو دھوکے باز اور اس کے دو بدمعاش قرار دیا گیا۔جنرل منیر کا فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانا — یہ خطاب روایتی طور پر بڑی جنگی فتوحات کے بعد دیا جاتا ہے — سخت تنقید کا نشانہ بنا ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غیر مستحق ہے، خاص طور پر ہندوستان کے ساتھ حالیہ فوجی محاذ آرائی میں پاکستان کو درپیش ناکامیوں کو دیکھتے ہوئے۔ پاکستان کے جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق،’’ منیر کی یہ ترقی ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور’’ آپریشن سندوور‘‘کے دوران بہترین حکمت عملی اور بہادر قیادت کے ذریعے دشمن کو شکست دینے پر دی گئی تھی۔ ‘‘پاکستان نے آپریشن سندور کے بعد بار بار فتح کا دعویٰ کیا ہے — جس میں شہباز شریف نے حال ہی میں مسلط کی گئی مبینہ ہندوستانی جارحیت کا موثر جواب دینے پر مسلح افواج کی تعریف کی تھی۔
یہ احتجاج آن لائن کافی مقبول ہوا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بڑے پیمانے پر منیر کی تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’جھوٹا‘‘اور’’دھوکے باز‘‘ کہا، جبکہ کچھ نے انہیں ’’ناکام مارشل‘‘ کا نام دیا۔ پاکستان کے طاقتور فوجی ادارے کی طرف سے یہ تنقید — خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے — سیاسی دباؤ اور اختلاف رائے کو کچلنے کے الزامات پر بڑھتی ہوئی بے اطمینانی کو نمایاں کرتی ہے۔واضح رہے کہ بہت سے لوگوں نے اس احتجاج کو عمران خان اور ان کے حامیوں، بشمول سابق وزیراعظم کی قید، کے خلاف کریک ڈاؤن میں منیر کے کردار سے جوڑا ہے۔ ایک صارف نے فوجی اثر و رسوخ کے زیر اثر پاکستان کو ’’عالمی شرمندگی‘‘ قرار دیا۔