Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنیڈا: کپل شرما کے ’’کیپس کیفے‘‘ میں دوسری مرتبہ فائرنگ

Updated: August 07, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai

سرے، کنیڈا میں واقع کپل شرما کے کیپس کیفے میں دوسرے مرتبہ فائرنگ کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ۱۰؍ جولائی ۲۰۲۵ء کوبھی کیفے میں فائرنگ کی گئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کنیڈا کے شہر سرے میں جمعرات کی صبح کپل شرما کے کیفے ’’کیپس کیفے‘‘ میں دوسری مرتبہ فائرنگ کی گئی تھی۔ کنیڈا کے شہر سرے میں واقع کیپس کیفے کے مالک کپل شرمااور ان کی اہلیہ گنی چترتھ ہیں۔ ۱۰؍جولائی ۲۰۲۵ء کو بھی کیفے میں اسی طرح کا حملہ کیا گیا تھا جس کے متعلق حکام کا ماننا تھا کہ یہ فائرنگ خالصتانی دہشت گرد تنطیم ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) سے متعلقہ لڈی گینگ نے کی تھی۔گزشتہ ہفتے کیفے میں کنیڈا کی میئر برینڈا لوک اور مقامی پولیس مین کی میزبانی کی گئی تھی۔ اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کپل شرما نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اس گیٹ ٹوگیدر کے متعلق لکھا تھا کہ ’’ہم تشدد کے خلاف متحد ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سنجے دت نے عمدہ ایکشن اور بہترین مزاحیہ کردار بھی ادا کئے

حکومت ہرجیت سنگھ لڈی کو دہشت گردی سے متعلقہ بہت سے معاملات کیلئے حراست میں لینا چاہتی ہیں۔ وہ ہندو لیڈران اور کنیڈا میں مقیم ہندوستانیوں کو نشانہ بنانے والے مشکوک افراد میں سے ایک ہے۔۱۳؍ اپریل ۲۰۲۴ء کو روپ نگر، پنجاب میں لڈی کلبیر سنگھ، جسے سدھو بھی کہتے ہیں، کے ساتھ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے لیڈر پربھاکر کے قتل میں ملوث تھا۔ ان دونوں کے خلاف مبینہ طور پر دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو مالی امداد فراہم کرنے اور ٹارگیٹیڈ قتل کیلئے لوگوں کو بھری کرنے کیلئے تفتیش جاری تھی۔ انڈیا نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے لڈی سے متعلقہ معلومات فراہم کرنے کیلئے ۱۰؍ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ۲۰۲۳ء میں پنجاب پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ لڈی اور دیگر افرادببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) سے جڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK