Inquilab Logo Happiest Places to Work

سروین چاؤلہ کی سیریز’’اندھیرا‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی

Updated: August 06, 2025, 5:00 PM IST | Mumbai

سروین چاؤلہ اور پراجیکا کولی کی سیریز ’’اندھیرا‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ ۸؍ ایپی سوڈز پر مبنی اس سیریز کی ہدایتکاری راگھو ڈر نے کی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سروین چاؤلا، پراجکتا کولی اور کرن ویر ملہوترہ کی سپر نیچرنل ہارر انویسٹی گیشن سیریز ’’اندھیرا‘‘ کو ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء سے امیزون پرائم ویڈیو پر نشر کیا جائے گا۔ اس سیریز میں وستل شیتھ، پروین دباس اور پرنئے بچوری کلیدی کردار نبھائیں گے۔ یہ سیریز ۸؍ ایپی سوڈز پر مشتمل ہوگی جس کی اسکرپٹ گورو دیسائی، چنتن سردا اور کرن انوشمان نے لکھی ہے جبکہ اسے راگھو ڈر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رنبیر کپور نے ’’رامائن‘‘ کیلئے کشور کمار کی بایوپک ٹھکرا دی: انوراگ باسو

گورو دیسائی نے کہا کہ ’’اندھیرا ہمارے بہترین تجربات میں سے ایک تھا۔‘‘دیسائی نے مزید کہا کہ ’’شروعات سے ہی ہم ایک ایسی سیریز بنانے کے خواہشمند تھے جو نہ صرف لوگوںکو ڈرادے بلکہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہے۔ ایک ایسی سیریز جو خاموشی میں آپ کو بے چین رکھے۔ ہمارے لئے حقیقی چیلنج لوگوں میں حقیقی ڈر پیدا کرنا تھا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’اندھیرا کی کہانی میں ٹویسٹ، تناؤ اور موڑ ہے جس نے لوگوں کو محود کر دیا ہوگا۔ ہماری کاسٹ اور ٹیم نے اس دنیا کو حقیقی بنانے کیلئے کافی محنت کی ہے۔‘‘ اس سیریزکو رتیش سدھوانی، فرحان اختر، قاسم جاگمیا، موہت شاہ اور کرن انوشمان نے ایکسیل انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کیا ہے اور وشال رام چندانی اس کے اسوسی ایٹ پروڈیوسر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK