بدھ کو ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ سب کی نظریں اس بات پر لگی ہیں کہ کیا مہمان کیوی ٹیم ہندوستانی سرزمین پر ہوم فیورٹ ٹیم کو زیر کر پائے گی؟
EPAPER
Updated: January 20, 2026, 5:08 PM IST | Nagpur
بدھ کو ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ سب کی نظریں اس بات پر لگی ہیں کہ کیا مہمان کیوی ٹیم ہندوستانی سرزمین پر ہوم فیورٹ ٹیم کو زیر کر پائے گی؟
بدھ کو ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ سب کی نظریں اس بات پر لگی ہیں کہ کیا مہمان کیوی ٹیم ہندوستانی سرزمین پر ہوم فیورٹ ٹیم کو زیر کر پائے گی؟
موجودہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ چیمپئن ہندوستانی ٹیم اس وقت زبردست فارم میں ہے۔ ایشیا کپ میں ناقابل شکست رہنے کے بعد آسٹریلیا کو (۱۔۲) اور جنوبی افریقہ کو (۱۔۳) سے سیریز ہرا کر ٹیم انڈیا کے حوصلے بلند ہیں۔ بیٹنگ میں نوجوان اسٹار ابھیشیک شرما سے دھماکہ خیز آغاز کی توقع ہے، جبکہ مڈل آرڈر میں سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا جیسے تجربہ کار کھلاڑی ٹیم کو استحکام فراہم کریں گے۔ بولنگ کی کمان دنیا کے بہترین بولر جسپریت بمراہ اور عرشد یپ سنگھ کے ہاتھوں میں ہوگی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آسان حریف سمجھنا غلطی ہوگی۔ ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر۱۔۳؍ سے شکست دینے کے بعد کیوی ٹیم خود اعتمادی سے لبریز ہے۔ ڈیرل مچل، مچل سینٹنر اور ٹم رابنسن جیسے میچ ونر کھلاڑی کسی بھی وقت کھیل کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔ کائل جیمیسن اور جیکب ڈفی پر مشتمل ان کا متوازن بولنگ اٹیک ہندوستانی بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
ناگپور کی پچ کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں بیٹنگ اور بو لنگ کے درمیان اچھا توازن دیکھنے کو ملے گا۔ پہلی اننگز کا اوسط اسکور ۱۵۶؍ کے قریب رہتا ہے۔ تاہم، شام کے وقت اوس (Dew) گرنے کی وجہ سے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، اس لیے ٹاس جیتنے والا کپتان پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ۱۷۰؍سے ۱۸۰؍رن کا اسکور ایک بہترین مقابلے کی بنیاد رکھے گا۔
یہ بھی پڑھئے:بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال کا بین الاقوامی کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
یہ میچ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ حکمت عملی، اعصاب کی جنگ اور برتری ثابت کرنے کا موقع ہے۔ اگرچہ ہندوستان کو فیوریٹ قرار دیا جا رہا ہے، لیکن نیوزی لینڈ کی لڑاکا فطرت اس مقابلے کو آخری اوور تک لے جا سکتی ہے۔ ناگپور کا میدان ایک ایسی کرکٹ کی رات کے لیے تیار ہے جہاں ہر چوکا، چھکا اور وکٹ شائقین کا جوش بڑھائے گی۔