• Mon, 16 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ:’کالی آندھی‘ کا طوفان برقرار، نیپال بھی بہہ گیا

Updated: February 15, 2026, 7:09 PM IST | Mumbai

آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۵؍ ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۹؍ وکٹوں سے دھول چٹا دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی کالی آندھی نے ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔

West Indian Players.Photo:PTI
ویسٹ انڈین کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۲۵؍ ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۹؍ وکٹوں سے دھول چٹا دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی کالی آندھی نے ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کی ہیٹ ٹرک  مکمل کر لی ہے اور سپر۸؍ مرحلے کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔۱۳۴؍ رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈین اوپنرز برینڈن کنگ اور شائی ہوپ نے ۴۳؍ رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ چھٹے اوور میں برینڈن کنگ کی وکٹ گرنے کے بعد شمرون ہٹمائر میدان میں آئے۔
 کپتان نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ۴۴؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ۳؍چھکوں کی مدد سے۶۱؍ رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔  ہٹمائر نے جارحانہ انداز اپنایا اور۳۲؍ گیندوں پر ۴؍چوکوں اور ۲؍چھکوں کے ساتھ ۴۶؍ رنز بنا کر ٹیم کو۲ء۱۵؍ اوورز میں ہی ہدف تک پہنچا دیا۔ ان دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے ۹۱؍رنز کی ناٹ آؤٹ  شراکت قائم ہوئی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔ نیپال کے بلے باز ویسٹ انڈین پیس اٹیک کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکے اور مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۳۳؍ رنز ہی بنا سکے۔ نیپال کی جانب سے دیپندر سنگھ ایری نے سب سے زیادہ ۵۸؍رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔ اننگز کے اختتام پر کامی نے۱۵؍ گیندوں پر ۲۶؍ رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے تجربہ کار جیسن ہولڈر سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے صرف ۲۷؍ رنز دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ ان کے علاوہ اکیل حسین، میتھیو فورڈ، شمار جوزف اور روسٹن چیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


پہلا ٹی ۲۰؍:  ہندوستان نے ڈک ورتھ لوئس  سسٹم کے تحت آسٹریلیا کو شکست دے دی
 ہندوستانی خواتین ٹیم نے سڈنی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز میں۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بارش سے متاثرہ اس میچ میں ہندوستان نے ڈک ورتھ لوئس  سسٹم کے تحت ۲۱؍ رنز سے کامیابی سمیٹی۔ اروندھتی ریڈی کو ان کی شاندار بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:بارش کی وجہ سے ہند-پاکستان میچ نہ ہونے پر سب سے زیادہ نقصان کس کا ہوگا؟

 ۱۳۴؍رنز کے ہدف کے تعاقب میں  ہندوستانی اوپنرز اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما نے ٹیم کو۳۳؍ رنز کا تیز آغاز فراہم کیا۔ شیفالی ورما نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے۲۲؍ رنز بنائے لیکن پانچویں اوور میں آؤٹ ہوگئیں۔ جب چھٹے اوور میں بارش شروع ہوئی تو  ہندوستان نے  ایک وکٹ کے نقصان پر ۵۰؍ رنز بنا لیے تھے۔ اس وقت اسمرتی مندھانا ۱۶؍ اور جیمیما روڈریگز ۹؍ رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لَو اینڈ وار‘‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھی

مسلسل بارش کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت  ہندوستان کو فاتح قرار دیا گیا۔اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بولرز نے بالکل درست ثابت کر دکھایا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم ۱۸؍ اوورز میں محض ۱۳۳؍ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اروندھتی ریڈی نے صرف ۲۲؍ رنز دے کر ۴؍ اہم وکٹ حاصل کئے، جن میں ایلس پیری اور فیبی لچفیلڈ جیسے بڑے نام شامل تھے۔ رینوکا سنگھ اور شری چرنی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جارجیا ویرہیم (۳۰؍ رنز) اور فیبی لچفیلڈ (۲۶؍ رنز) نمایاں رہیں، لیکن کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK