• Sat, 21 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تاپسی پنو نے کنگنا رناوت سے جھگڑے کی خبروں کو مسترد کر دیا

Updated: February 21, 2026, 4:55 PM IST | Mumbai

تاپسی پنو نے کنگنا رناوت کے ساتھ مبینہ تنازع کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ تاپسی کے مطابق یہ بیانیہ قیاس آرائیوں پر مبنی تھا، حقیقت پر نہیں۔

Taapsee Pannu and Kangana Ranaut. Photo: INN
تاپسی پنو اور کنگنا رناوت۔ تصویر: آئی این این

تاپسی پنو نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ ان کا کنگنا رناوت کے ساتھ کبھی کوئی جھگڑا نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے نہیں معلوم کہ میں ان سے کب لڑی تھی۔ لڑائی اس وقت ہوتی ہے جب دو لوگ آپس میں لڑتے ہیں۔ میں ان سے کبھی نہیں ٹکرائی۔ آپ بتائیں، کیا میں نے کبھی ان کے خلاف ایک لائن بھی کہی ہے؟‘‘ واضح رہے کہ کچھ برس قبل کنگنا کی بہن رنگولی نے مبینہ طور پر تاپسی کو کنگنا کی ’سستی کاپی‘ قرار دیا تھا، جس کے بعد میڈیا میں دونوں اداکاراؤں کے درمیان کشیدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ تاپسی نے اس حوالے سے کہا کہ ’’اگر وہ اتنی شاندار اداکارہ ہیں تو مجھے ان کی کاپی کہے جانے پر کوئی حرج نہیں۔ لیکن میں نے کبھی ان کے خلاف کچھ نہیں کہا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نوتن پہلی مس انڈیا تھیں جنہوں نے فلموں میں کام کیا

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس مبینہ تنازع سے کسی کو فائدہ ہوا، تو تاپسی نے جواب دیا کہ ’’میں نہیں جانتی، لیکن کسی نہ کسی کو ضرور فائدہ ہوا ہوگا۔ میری طرف سے کبھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔‘‘ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں اداکاراؤں نے فلمی پس منظر کے بغیر انڈسٹری میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔
تاپسی حال ہی میں ہدایت کار انوبھو سنہا کی کورٹ روم ڈرامہ فلم ’’اسی‘‘ میں نظر آئیں، جس میں وہ ایک وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا اور ناقدین کی جانب سے اس فلم کو مثبت تجزیے مل رہے ہیں۔ دوسری جانب، کنگنا کو آخری بار فلم ’’ایمرجنسی‘‘ میں دیکھا گیا تھا، جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK