• Thu, 09 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تنوجا چندرا نے عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کے خوبصورت لیکن مشکل لمحات کو یاد کیا

Updated: October 09, 2025, 6:03 PM IST | Mumbai

اداکارہ تنوجا چند را نے انکشاف کیا کہ عرفان خان کو اپنی۲۰۱۷ءکی فلم قریب قریب سنگل میں کام کرنے کے لیے راضی ہونے میں تقریباً ایک سال لگا۔عرفان خان ہندوستانی سنیما کے سب سے مشہور اور بہترین اداکاروں میں سے ایک تھے۔

Tanuja Chandra.Photo:INN
تنوجا چندرا۔ تصویر:آئی این این

اداکارہ تنوجا چند را نے انکشاف کیا کہ عرفان خان کو اپنی۲۰۱۷ءکی فلم قریب قریب سنگل میں کام کرنے کے لیے راضی ہونے میں تقریباً ایک سال لگا۔عرفان خان ہندوستانی سنیما کے سب سے مشہور اور بہترین اداکاروں میں سے ایک تھے۔  انہوں نے مختصر وقت میں تمام  پلیٹ فارمز میں قابل ذکر کارکردگی  کا مظاہرہ کیا۔ وہ ایک ایسے  اداکار تھے جنہوں  نے تنقیدی طور پر پسند کی  جانے والی فلموں اور مرکزی دھارے کی بلاک بسٹرس کے درمیان ہموار توازن برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیئے:’’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘‘ نغمہ دیکھ کر کیئر اسٹارمر جذباتی ہوگئے

 کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد عرفان خان ۲۰۲۰ء میں انتقال کرگئے۔ان کے انتقال سے   فلم انڈسٹری نے نہ صرف ایک جوہر بلکہ ایک فنکار بھی کھو دیا جس کے پاس ابھی بہت کچھ دینے کو تھا۔ اب، تنوجا چندرا، جو قریب قریب سنگل کی ہدایتکار بھی تھیں، نے ان کے ساتھ کام کرنے کے ’خوبصورت‘ دنوں کو یاد کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے انکشاف کیا کہ عرفان کے ساتھ کام کرنا کبھی بھی آسان نہیں تھا۔ 
دی پوجا بھٹ شو میں گفتگو کے دوران فلمساز تنوجا چندرا نے انکشاف کیا کہ عرفان خان کو اپنی ۲۰۱۷ءکی فلم  قریب قریب سنگل کرنے پر رضامند ہونے میں تقریباً ایک سال لگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس دوران وہ عرفان کی اہلیہ سوتاپا سکدر کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھیں۔تنوجا نے یاد کیا کہ جب انہوں نے ایک بار کسی اور پروجیکٹ میں تعاون کرنے کا ذکر کیا۔ سوتاپا نے فرحان اختر کانام دیا تھا، جس پر عرفان نے فوراً جواب دیا، "کیا آپ فرحان کے ساتھ  فلم بناؤ گے ؟‘‘ انہوں  نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سوتاپا اکثر انہیں بتاتی تھی کہ کس طرح عرفان صبح ۳؍ بجے فلم کی تیاری کے دوران اپنے گھر کے ارد گرد گھومتے ہوئے اپنے مکالموں کی مشق کرتے تھے۔
تنوجا چندرا نے عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔تنوجا چندرا نے عرفان خان کے ساتھ ہندوستان بھر میں مختلف مقامات پر کام کرنے کے اپنے تجربات شیئر کیے۔ انہوں نے کہاکہ عرفان کے ساتھ کام کرنا خوبصورت تھا۔ یہ مشکل تھا، وہ آسان نہیں تھا۔ انہیں زیادہ ٹیک لینا پسند نہیں تھا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ اس سے بے ساختگی خراب ہو جائے گی۔انہوں نے یہ بھی یاد کیا کہ کس طرح ان کا ساؤنڈ انجینئر اکثر انہیں زور سے بولنے کی تاکید کرتا تھا، لیکن ’پیکو‘ اداکار اپنے فطری انداز سے سمجھوتہ نہیں  کرتے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK