Inquilab Logo

فلم’سیم بہادر‘ کا ٹیزرریلیز

Updated: October 14, 2023, 9:52 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

وکی کوشل کی فلم ’سیم بہادر‘ کا ٹیزر جمعہ کو ریلیزہوگیا ہے۔ یہ فلم ملک کے پہلے فیلڈ مارشل سیم مانیک شاپر مبنی ہے جنہوں نے ۱۹۷ء کی جنگ میں ہندوستانی فوج کی قیادت کی تھی۔

Sam Bahadur. Photo: INN
’سیم بہادر۔ تصویر:آئی این این

وکی کوشل کی فلم ’سیم بہادر‘ کا ٹیزرجمعہ کو ریلیزہوگیا ہے۔ یہ فلم ملک کے پہلے فیلڈ مارشل سیم مانیک شاپر مبنی ہے جنہوں نے ۱۹۷ء کی جنگ میں ہندوستانی فوج کی قیادت کی تھی۔ سیم مانیک شاکو سیم بہادر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وکی کوشل اس فلم میں ’سیم بہادر‘کاکردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔ ٹیزر میں ان کا شاندار انداز اور زبردست ڈائیلاگ ڈیلیوری دیکھی گئی۔ اس فلم میں سانیاملہوترا اور فاطمہ ثنا شیخ بھی نظر آئیں گی۔ فاطمہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردارمیں نظر آرہی ہیں۔
 ٹیزر میں موجود زوردار ڈائیلاگزنےلوگوں کادل جیتنا شروع کر دیا ہے۔فلم کی ہدایت کار میگھناگلزار ہیں جنہوں نے رازی،چھپاک جیسی فلمیں بنائی ہیں۔’سیم بہادر‘رونی اسکریو والاکےبینرتلے یکم دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ آج کل بالی ووڈمیں بائیوپک فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ فلمیں باکس آفس پر بھی اچھی کارکردگی دکھاتی ہیں۔ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ’سیم بہادر‘ اسکرین پر کیا کمال کرتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK