• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اے نے آسٹریلیا اے کو ۱۷۱؍ پر روکا، شمس ملانی کے ۴؍ وکٹ

Updated: September 24, 2026, 12:53 PM IST | Agency | Pondicherry

کمار کشاگرا ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعددوسرے دن واپس آئے اور۲۰۲؍ گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

Shams Mulani. Picture: INN
شمس ملانی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان اے نے پہلے غیر سرکاری ٹیسٹ میں آسٹریلیا اے کو۱۷۱؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔ پڈوچیری میں دوسرے دن آسٹریلیا صرف۳ء۵۵؍ اوور تک ہی بیٹنگ کر سکا۔اس سے ہندوستان کو اپنی پہلی اننگز کی بنیاد پر۱۶۳؍رن کی برتری حاصل ہوئی، اس نے پہلی اننگز میں۳۳۴؍ رن بنائے تھے۔آسٹریلیا اے کی جانب سے جیسن سانگھانے۴۶؍ اور سیم کونسٹاس نے۲۵؍ رن بنائے۔ہندوستان کی جانب سے شمس ملانی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا اے کی شروعات خراب رہی۔ ٹیم نے ۲۰؍ رن کے اسکور پر ناتھن میک سوینی کا وکٹ گنوایا ۔وہ ۱۷؍گیندوں پر بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ پیٹر ہینڈزکامب اس کے بعد ۸؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سیم کونسٹاس بھی ۳۹؍ پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

یہ بھی پڑھئے:جیکس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، انگلینڈ نے سری لنکا کو۸۹؍رن سے ہرایا

اس کے بعد جیسن سانگھا نے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے۶۴؍گیندوں  پر۴۶؍ رن بنائے جس میں ۵؍ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ سانگھا کو شمس ملانی نے کیچ کیا۔  اس وقت ٹیم کا سکور۱۲۷؍ تھا۔ شمس ملانی نے آسٹریلیا اے کے چار بلے بازوں کو آؤٹ کیا اور۱۸؍ اوورز میں۶۷؍ رن دئیے۔ تشار دیش پانڈے نے دو جبکہ تنوش کوٹین اور پرفل ہنگے نے ایک ایک وکٹ لیا۔

اس سے قبل انڈیا اے نے پہلی اننگز میں ۳۳۴؍رن بنائے تھے۔ ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز کمار کشاگرا نے۱۱۳؍ رن بنائے۔ پہلے دن ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد وہ دوسرے دن واپس آئے اور۲۰۲؍ گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔تنوش کوٹین اور سائی سدرشن نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ کوٹیان نے ۶۹؍اور سدرشن نے۵۷؍ رن بنائے۔ کپتان دیو دت پڈیکل۱۴؍ گیندوں پر صرف۳؍رن بناسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK