• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلش بلے باز جوروٹ نے سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

Updated: September 24, 2026, 12:51 PM IST | Agency | Chester-le-Street

انگلینڈ کے اسٹار بلے  باز جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

انگلینڈ کے اسٹار بلے  باز جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ کے دوران روٹ نے۵۲؍ گیندوں پر۴۴؍ رن بنائے اور اپنے بین الاقوامی کریئر کے ۲۳؍ ہزار رن مکمل کرلئے نیز یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے آٹھویں جبکہ پہلے انگلش بلے باز بن گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’بچپن کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوتا دیکھ خوشی ہورہی ہے‘‘

میڈیا رپورٹ کے مطابق روٹ نے یہ سنگ میل ۵۲۱؍ اننگز میں حاصل کیا جبکہ تنڈولکر نے یہ کارنامہ ۵۲۲؍ اننگز میں انجام دیا تھا۔  اس فہرست میں وراٹ کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے صرف ۴۹۰؍اننگز میں۲۳؍ہزار رن مکمل کئے تھے۔جو روٹ سے قبل تنڈولکر، کوہلی، کمار سنگاکارا، رکی پونٹنگ، مہیلا جے وردھنے، جیکس کیلس اور راہل دراوڑ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔۳۵؍سالہ روٹ نے میچ میں ۵۲؍گیندوں پر۴۴؍ رن بنائےجس میں ۵؍ چوکے شامل تھے۔ وہ اب۲۳۰۴۱؍ الاقوامی رنوں کے ساتھ فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK