• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چین کو لگاتار تیسری بار مردوں کے جمناسٹک میں طلائی تمغہ

Updated: September 24, 2026, 12:37 PM IST | Agency | Nagoya

پیر کو ژانگ کے مردوں کے آل راؤنڈ کا خطاب جیتنے کے بعد جمناسٹک میں چین کا یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے۔

Chinese athletes were overjoyed after winning. Photo: INN
چینی ایتھلیٹ جیتنے کے بعدخوشی سے جھوم اٹھے۔ تصویر: آئی این این

چین نے بدھ کو آئچی- ناگویا ایشین گیمز میں مردوں کی جمناسٹک ٹیم کا خطاب برقرار رکھتے ہوئے اس مقابلے میں مسلسل تیسری بار طلائی تمغہ جیتا ۔ چین نے۰۹۵ء۲۵۵؍پوائنٹس کے ساتھ طلائی، جاپان نے۸۲۶ء۲۵۳؍پوائنٹس کے ساتھ چاندی اور چینی تائپے نے۸۹۶ء۲۳۹؍ پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ ژانگ بوہینگ، لان جِنگ یو، زو جِنگ یوان، سن وے اور تیان ہاؤ پر مشتمل چینی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پیر کو ژانگ کے مردوں کے آل راؤنڈ کا خطاب جیتنے کے بعد جمناسٹک میں چین کا یہ دوسرا طلائی تمغہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے کبڈی میں ایران کو۲۳-۳۷؍سے ہرا یا، سیمی فائنل کی راہ دور نہیں

پومیل ہارس میں پیرس اولمپکس کے آل راؤنڈ چمپئن شینوسوکے اوکا گر گئے جس سے جاپان کو نقصان ہوا، جبکہ ہاشیموتو نے۴۶۶ء۱۴؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ رِنگز مقابلے میں چین کے لان جِنگ یو نے۲۰۰ء۱۵؍ پوائنٹس کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا۔ والٹ میں چین کے زو جِنگ یوان  نے۴۰۰ء۱۵؍ پوائنٹس حاصل کیے، جس سے چین نے ہائی بار مقابلے سے قبل۹۳۴ء۱؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی۔ ہائی بار میں چین کے سن وے گر گئے، تاہم جاپان کے اوکا بھی اپنی کوشش میں لڑکھڑا گئے۔ ہاشیموتو نے۲۳۳ء۱۵؍ پوائنٹس حاصل کئےجبکہ آخری کھلاڑی کے طور پر اترنے والے ژانگ بوہینگ  نے۲۰۰ء۱۴؍ پوائنٹس کے ساتھ چین کی جیت یقینی بنائی۔ چین نے جاپان پر۲۶۹ء۱؍ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ  جیت حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK