جاپان کے ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز کیلئے ہندوستانی ٹی ۲۰؍کرکٹ ٹیم میں منتخب کئے جانے پر نوجوان آل راؤنڈر وِپراج نگم نے کہا کہ بچپن کا خواب پورا ہوتے دیکھنا ان کے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
EPAPER
Updated: September 24, 2026, 12:48 PM IST | Agency | Barabanki
جاپان کے ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز کیلئے ہندوستانی ٹی ۲۰؍کرکٹ ٹیم میں منتخب کئے جانے پر نوجوان آل راؤنڈر وِپراج نگم نے کہا کہ بچپن کا خواب پورا ہوتے دیکھنا ان کے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
جاپان کے ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز کیلئے ہندوستانی ٹی ۲۰؍کرکٹ ٹیم میں منتخب کئے جانے پر نوجوان آل راؤنڈر وِپراج نگم نے کہا کہ بچپن کا خواب پورا ہوتے دیکھنا ان کے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ لکھنؤ سے متصل بارہ بنکی کے رہنے والے وِپراج کو زخمی ورون چکرورتی کی جگہ ایشین گیمز کی ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ۲۸؍ ستمبر سے ناگویا میں شروع ہونے والے مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: خواتین کی کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کو ایشین گیمز میں پہلا طلائی تمغہ دلایا
وِپراج شریس ایر اور تلک ورما کی قیادت والی ٹیم کا حصہ ہوں گے جس میں جسپریت بمراہ، سنجو سیمسن، ایشان کشن، ابھیشیک شرما ، اکشر پٹیل اور عرشدیپ سنگھ بھی شامل ہیں۔وِپراج نے کہا کہ بچپن سے ہی نیلی جرسی پہن کر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کا خواب تھا، جو اب ایشین گیمز میں انتخاب کے ساتھ پورا ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پسندیدہ کرکٹر روہت شرما ہیں اور وہ ان سے کئی بار ملاقات کرکے کھیل سے متعلق مشورے بھی لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا پر بھروسے اور سخت محنت کے ساتھ آگے بڑھنے والے کھلاڑی کا خواب ضرور پورا ہوتا ہے۔وِپراج کا انتخاب۱۱؍ اکتوبر سے پڈوچیری میں آسٹریلیا اے کے خلاف ہونے والی سیریز کیلئے بھی ہوا ہے۔ وہ۲۸؍ ستمبر سے ناگویا میں نیلی جرسی میں ایشین گیمز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ایشین گیمز سے قبل ہندوستان نے وارم اپ میچ میں جاپان کو ہرایا تھا۔