• Sat, 13 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وویک اگنی ہوتری نے کہا بچوں کو ’دی بنگال فائلز‘ دکھائیں، دھرو راٹھی نے مذمت کی

Updated: September 13, 2025, 7:04 PM IST | Mumbai

متنازع اور پروپیگنڈہ فلموں کے ذریعے خبروں میں رہنے والے وویک اگنی ہوتری نے اپنے حالیہ ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’دی بنگال فائلز‘‘ دیکھنے سنیما گھروں میں اپنے بچوں کے ساتھ جائیں۔ اے سرٹیفکیٹ والی فلم کو بچوں کو دکھانے کے بیان کی مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی نے شدید مذمت کی ہے۔

Vivek Agnihotri. Photo: INN
وویک اگنی ہوتری۔ تصویر: آئی این این

ہدایتکار وویک اگنی ہوتری نے گزشتہ ہفتے ہوئے ریلیز ہوئی اپنی متنازع فلم ’’دی بنگال فائلز‘‘ کے متعلق ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوری فیملی اور بچوں کے ساتھ فلم کو دیکھنے سنیما گھر جائیں۔ ان کے اس بیان پر یوٹیوبر دھرو راٹھی نے سخت تنقید کی ہے۔ جمعہ کو اگنی ہوتری نے اپنے ایکس پرفلم ہال کی تصویر شیئر کی جس میں کئی بالغ اپنے بچوں کے ساتھ ’’دی بنگال فائلز‘‘ دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’’ایک تصویر یہ سب کہتی ہے۔‘‘انہوں نے لکھا کہ ان کی فلم دیکھنے کیلئے لوگ سنیما گھروں کا رُخ اپنے بچوں کے ساتھ کررہے ہیں۔ تاہم، اس پوسٹ کے فوراً بعد دھرو راٹھی نے وویک اگنی ہوتری کے بیان پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’کیا آپ بچوں کو ’’ایڈلٹ ریٹیڈ‘‘ (A) فلم دیکھنے پر مجبور کر رہے ہیں؟ یہ ایک جرم ہوناچاہئے۔ آپ ان کے بچپن کو اتنا خون اور تشدد دکھا کر انہیں صدمہ پہنچا رہے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ سینسر بورڈ نے ’’دی بنگال فائلز‘‘ کو اے سرٹیفکیٹ دیا ہے جس میں متھن چکرورتی، انوپم کھیر، اور پلوی جوشی نمایاں کرداروں میں ہیں، اور درشن کمار اور سمرت کور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کاسٹ میں ساسوتا چٹرجی، نماشی چکرورتی، راجیش کھیرا، پونیت اسار، پریانشو چٹرجی، دبیندو بھٹاچاریہ، سورو داس، اور موہن کپور شامل ہیں۔
فلم ناقدین کی جانب سے اسے اچھے تاثرات نہیں ملے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فلم تشدد سے پُر ہے۔ ۳؍ گھنٹے ۲۵؍ منٹ طویل فلم ہے جس میں ملک کی اقلیتوں کی شبیہ بگاڑ کر پیش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی ہے جس نے اب تک محض ۱۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK