Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابھی سب سے بڑی ڈکیتی باقی ہے! ختم نہیں ہوئی’’منی ہیسٹ‘‘ کی کہانی

Updated: May 10, 2026, 10:15 PM IST | New York

’’منی ہیسٹ‘‘ سیزن ۶: اگر آپ کے پاس اب بھی سرخ جمپ سوٹ اور ماسک کی یادیں تازہ ہیں تو تیار ہو جائیں کیونکہ ’’منی ہیسٹ‘‘کی دنیا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ جانیں کیا ہے پورا معاملہ؟

Money Heist.Photo:INN
منی ہیسٹ۔ تصویر:آئی این این

’’منی ہیسٹ‘‘ سیزن ۶: اگر آپ کے پاس اب بھی سرخ جمپ سوٹ اور ماسک کی یادیں تازہ ہیں تو تیار ہو جائیں کیونکہ ’’منی ہیسٹ‘‘کی دنیا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ جانیں کیا ہے پورا معاملہ؟تقریباً پانچ سال پہلے شو کا آخری سیزن آنے کے بعد اب نیٹ فلکس نے باضابطہ طور پر اشارہ دیا ہے کہ ’’منی ہیسٹ‘‘ فرنچائز آگے بھی جاری رہنے والی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by La casa de papel - BERLÍN (@lacasadepapel)


 منی ہیسٹ کی دنیا جاری ہے
درحقیقت’’برلن سیزن۲‘‘ کی ریلیز سے پہلے نیٹ فلکس نے ایک نیا ٹیزر جاری کیا، جس کے کیپشن میں لکھا تھا:’’منی ہیسٹ کی دنیا جاری ہے۔‘‘ اس ٹیزر نے مداحوں کے درمیان زبردست تجسس پیدا کر دیاہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اگلا پروجیکٹ نیا اسپن آف ہوگا،’’منی ہیسٹ‘‘ کا سیزن ۶؍ہوگا یا پھر مکمل طور پر نئی کہانی دیکھنے کو ملے گی۔کہا جا رہا ہے کہ ’’برلن‘‘ کا دوسرا سیزن ۱۵؍ مئی کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگا۔ نیٹ فلکس نے اس اعلان کو مزید خاص بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک زبردست پوسٹ شیئر کی۔ پوسٹ میں سرخ جمپ سوٹ پہنے لوگ، گولڈ بارز، پیسے اور ہتھیار نظر آئے۔ ساتھ ہی کیپشن میں لکھا گیا’’بیلا چاو اب بھی گونج رہا ہے… منی ہیسٹ کی دنیا جاری ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سارہ علی خان فلم ’’پتی، پتنی اور وہ دو‘‘ کے حوالے سے کافی پرجوش


 پھر گونجے گا بیلا چاو
ٹیزر میں پرانے سیزنز کی آئیکونک ڈکیتی جیسے رائل منٹ اور ’’بینک آف اسپین‘‘ کی جھلک بھی دکھائی گئی۔ اس کے ساتھ یہ اشارہ بھی ملا کہ آنے والے وقت میں کہانی اور بھی بڑے لیول پر دیکھی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ، نیٹ فلکس نے اس اعلان کے لیے اسپین کے شہر سیویل میں ایک بڑا پی آر اسٹنٹ بھی کیا۔ ۹؍ مئی کو ہزاروں مداح دریا کے کنارے جمع ہوئے، جہاں سرخ جمپ سوٹ اور ڈالی ماسک پہنے لوگ کشتیوں میں نظر آئے۔ بیک گراؤنڈ میں’’بیلا چاو‘‘ بج رہا تھا اور اسی دوران نیٹ فلکس نے باضابطہ اعلان کیا کہ’’منی ہیسٹ‘‘ کی دنیا آگے بھی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھئے:گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو ۷۷؍ رنز سے شکست دے دی


کافی مقبول سیریز ہے منی ہیسٹ 
واضح رہے کہ  ’’منی ہیسٹ‘‘ دنیا کی سب سے مقبول نان انگلش ویب سیریز میں سے ایک رہی ہے۔ شو میں’’دی پروفیسر‘‘نام کا ماسٹر مائنڈ اپنی ٹیم کے ساتھ اسپین کی رائل منٹ اور بینک آف اسپین میں بڑی ڈکیتی کو انجام دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK