Inquilab Logo

ملیالم فلموں کے اداکار ونود تھامس کی لاش پارکنگ میں کھڑی کار سے برآمد

Updated: November 20, 2023, 10:45 AM IST | Inquilab News Network | Kerala

ملیالم فلموں کے معروف اداکار ونود تھامس کی لاش ہوٹل پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔

Vinod Thomas. Photo: INN
ونود تھامس ۔ تصویر : آئی این این

ملیالم فلموں کے معروف اداکار ونود تھامس کی لاش ہوٹل پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔ خبروں کے ۴۵؍سالہملیالم اداکار ونود تھامس ریاست کیرالہ کے ایک ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے، اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیرالہ کے ہوٹل کے انتظامیہ نےدیکھا کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ایک شخص کافی دیر سے موجود ہے، وہ شخص نہ گاڑی سے باہر آرہا ہے اور نہ ہی گاڑی میں کوئی حرکت ہورہی ہے۔
ہوٹل انتظامیہ نےمقامی پولیس کو اطلاع دی، جب پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو اُنہوں نے دیکھا گاڑی میں کوئی عام شخص نہیں بلکہ ملیالم اداکار ونود تھامس ہیں۔بعدازاں، پولیس نے اداکار ونود تھامس کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اداکار کا معائنہ کرنے کے بعد اُنہیں مردہ قرار دے دیا۔واضح رہے کہ اداکار ونود تھامس کی مشہور ملیالم فلموں میں’جون‘،’ایاپنم کوشیم‘ اور’ہیپی ویڈنگ‘ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK