Updated: August 04, 2026, 9:11 PM IST
| New York
ہالی ووڈ کی مشہور فلم’’دی ڈیول ویئرز پراڈا ۲‘‘ نے اسٹریمنگ پلیٹ فارمزڈزنی پلس اور ہولو پر ریلیز کے بعد زبردست آغاز کرتے ہوئے پہلے پانچ دنوں میں دنیا بھر میں۵۲ء۱؍ کروڑ (۲ء۱۵؍ملین) ویوز حاصل کر لیے ہیں۔ یہ ۲۰۲۴ءمیں ریلیز ہونے والی ’’والورین ڈیڈپول‘‘ کے بعد ان پلیٹ فارمز پر کسی بھی لائیو ایکشن فلم کی سب سے بڑی اوپننگ ہے۔
فلم پوسٹر۔ تصویر:آئی این این
ہالی ووڈ کی مشہور فلم’’دی ڈیول ویئرز پراڈا ۲‘‘ نے اسٹریمنگ پلیٹ فارمزڈزنی پلس اور ہولو پر ریلیز کے بعد زبردست آغاز کرتے ہوئے پہلے پانچ دنوں میں دنیا بھر میں۵۲ء۱؍ کروڑ (۲ء۱۵؍ملین) ویوز حاصل کر لیے ہیں۔ یہ ۲۰۲۴ءمیں ریلیز ہونے والی ’’والورین ڈیڈپول‘‘ کے بعد ان پلیٹ فارمز پر کسی بھی لائیو ایکشن فلم کی سب سے بڑی اوپننگ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ویمنز ٹی۲۰: پاکستان نے تیسرا میچ ۴؍ وکٹوں سے جیت لیا، سری لنکاکا سیریز پر قبضہ
ڈزنی کے مطابق ویوز کی تعداد فلم کے مجموعی واچ ٹائم کو اس کے ۱۱۹؍ منٹ کے دورانیے سے تقسیم کر کے نکالی گئی۔ اگرچہ کمپنی نے ’’والورین ڈیڈپول‘‘ کے پہلے پانچ دنوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے، تاہم اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ اس فلم نے ابتدائی چھ دنوں میں ۴ء۱۹؍ ملین ویوز حاصل کیے تھے۔
اسٹریمنگ پر یہ زبردست کامیابی فلم کی کامیاب سنیما ریلیز کے بعد سامنے آئی ہے۔ ’’ میریل اسٹریپ‘‘ اور ’’این ہیتھ وے‘‘ کی مرکزی کرداروں والی اس فلم نے امریکی باکس آفس پر۶ء۲۲۰؍ ملین ڈالر جبکہ دنیا بھر میں ۴ء۶۹۱؍ ملین ڈالرس کی کمائی کی۔ فلم کا تخمینہ شدہ بجٹ ۱۰۰؍ ملین ڈالر بتایا گیا ہے۔
فلم میں ’’میریل اسٹریپ‘‘، ’’این ہیتھ وے‘‘، ’’اسٹینلی ٹوچی‘‘ اور ’’ایملی بلنٹ‘‘ نے ۲۰۰۶ء کی اصل فلم کے اپنے یادگار کردار دوبارہ نبھائے ہیں۔ اس کے علاوہ جسٹن تھیرو، لوسی لیو، کینتھ برانا، سیمون ایشلے اور بی جے نوواک سمیت کئی نئے اداکار بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’دی ریلوے مین‘‘ کے بعد یش راج فلمز کا نیا پروجیکٹ ’’ٹنل مین‘‘
ہدایت کار ڈیوڈ فرینکل نے ایک بار پھر فلم کی ہدایت کاری کی ہے جبکہ اسکرین پلے ایلین بروش میک کینا نے تحریر کیا ہے۔ فلم کی کہانی مصنفہ لارین وائسبرگر کے ۲۰۰۳ء کے ناول کے کرداروں پر مبنی ہے، جو ان کے معروف فیشن میگزین ووگی میں انا ونٹور کی اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے کے تجربات سے متاثر تھا۔
فلم کی شاندار باکس آفس کارکردگی اور اب اسٹریمنگ پر ریکارڈ ساز آغاز نے ثابت کر دیا ہے کہ ’’دی ڈیول ویئر پراڈا‘‘ کی مقبولیت دو دہائیوں بعد بھی برقرار ہے اور اس کا سیکوئل دنیا بھر کے ناظرین میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔