• Sat, 04 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’اسٹولن‘ کی زیورخ فلم فیسٹیول میں نمائش

Updated: October 03, 2023, 10:46 AM IST | Agency | Mumbai

اداکار ابھیشیک بنرجی کی فلم ’اسٹولن‘ زیورخ فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔ فلم ’اسٹولن‘ میں ابھیشیک بنرجی مرکزی کردار میں ہیں۔

Abhishek Banerjee. Photo. INN
ابھیشیک بنرجی۔ تصویر:آئی این این

اداکار ابھیشیک بنرجی کی فلم ’اسٹولن‘ زیورخ فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔ فلم ’اسٹولن‘ میں ابھیشیک بنرجی مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم کو زیورخ فلم فیسٹیول میں فیچر فلم مقابلہ کٹیگری کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ زیورخ فلم فیسٹیول کا ۱۹؍ واں ایڈیشن ۲۸؍ ستمبر سے ۸؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء تک منعقد کیا جارہا ہے،جس میں کرن تیج پال کی ہدایت کاری میں بننے والی ’اسٹولن‘۲۹؍ستمبرکو فیسٹیول میں دکھائی گئی۔ فلم اسٹولن ایک ۵؍ مہینے کے بچے کی کہانی ہے جسےاس کی ماں سے اغوا کر لیا گیا تھا اور یہ واقعہ بھائیوں گوتم اور رمن کی توجہ مبذول کرتا ہے، جس سے انہیں مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان کے رشتوں اور یقین کا جائزہ لیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK