نمیبیا اور زمبابوے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ۲۰۲۶ءکے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ افریقہ ریجن کوالیفائنگ راؤنڈ میں زمبابوے نے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ نمیبیا بھی ایونٹ میں رسائی کرنے میں کامیاب رہا۔
EPAPER
Updated: October 03, 2025, 10:05 PM IST | New Delhi
نمیبیا اور زمبابوے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ۲۰۲۶ءکے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ افریقہ ریجن کوالیفائنگ راؤنڈ میں زمبابوے نے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ نمیبیا بھی ایونٹ میں رسائی کرنے میں کامیاب رہا۔
نمیبیا اور زمبابوے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ۲۰۲۶ءکے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ افریقہ ریجن کوالیفائنگ راؤنڈ میں زمبابوے نے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ نمیبیا بھی ایونٹ میں رسائی کرنے میں کامیاب رہا۔ اس طرح افریقی ریجن سے یہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کا حصہ بن گئیں۔
Zimbabwe are off to next year’s Men`s #T20WorldCup ✈️
— ICC (@ICC) October 2, 2025
More ➡️ https://t.co/dDt752cWIw pic.twitter.com/DiXOPBShoJ
اس سے قبل یورپی کوالیفائرس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے اٹلی نے پہلی مرتبہ ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ میں جگہ بنائی جبکہ نیدرلینڈس بھی یورپ سے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہو چکا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق آئندہ سال ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ میں کل۲۰؍ ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ ان میں میزبان ہندوستان اور سری لنکا کے ساتھ ساتھ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، امریکہ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جو گزشتہ ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے باعث براہِ راست کوالیفائی کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:بڑھتے دباؤ کے باوجود فیفا کا اسرائیل پر پابندی لگانے سے انکار
اس کے علاوہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے اپنی آئی سی سی ٹی ۲۰؍ رینکنگ کی بنیاد پر ایونٹ میں جگہ بنائی ہے۔ اب باقی ۳؍ ٹیموں کا فیصلہ امریکہ کے ایک اور ایشیا/ایسٹ ایشیا پیسیفک ریجن سے ہوگا، جس کے بعد مکمل لائن اپ سامنے آجائے گی۔ ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ۲۰۲۶ء میں شامل ہونے والی ٹیموں کی بڑی تعداد اور نئے ممالک کی شمولیت نے شائقین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔