دسہرہ کے موقع پر اس سال ممبئی میں گاڑیوں کی خریداری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا، جب ایک ہی دن میں۱۰؍ ہزار۵۴۱؍ گاڑیاں رجسٹر کی گئیں۔ گزشتہ سال اسی دن۹؍ ہزار۶۳؍ گاڑیاں درج کی گئی تھیں۔
EPAPER
Updated: October 03, 2025, 10:05 PM IST | Mumbai
دسہرہ کے موقع پر اس سال ممبئی میں گاڑیوں کی خریداری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا، جب ایک ہی دن میں۱۰؍ ہزار۵۴۱؍ گاڑیاں رجسٹر کی گئیں۔ گزشتہ سال اسی دن۹؍ ہزار۶۳؍ گاڑیاں درج کی گئی تھیں۔
دسہرہ کے موقع پر اس سال ممبئی میں گاڑیوں کی خریداری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا، جب ایک ہی دن میں۱۰؍ ہزار۵۴۱؍ گاڑیاں رجسٹر کی گئیں۔ گزشتہ سال اسی دن۹؍ ہزار۶۳؍ گاڑیاں درج کی گئی تھیں، جس کے مقابلے میں اس بار۱۴؍ فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی میں کمی کے سبب گاڑیوں کی قیمتیں گھٹنے سے براہ راست اثر فروخت پر نظر آیا۔
یہ بھی پڑھیئے:ممبئی: سونے اور چاندی کی خریداری عروج پر
سب سے زیادہ مانگ چھوٹی چار پہیہ گاڑیوں اور ۳۵۰؍سی سی سے کم انجن کی دو پہیہ گاڑیوں میں رہی۔ ممبئی کے تاڑدیو، وڈالا، اندھیری اور بوریولی آر ٹی او ڈویژنوں میں سب سے زیادہ رجسٹریشن درج ہوئیں۔ ان میں مجموعی طور پر۷؍ ہزار۵۷۹؍ دو پہیہ اور۲؍ ہزار۹۶۲؍ چار پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔ تاڑدیو میں۲؍ ہزار۲۴۳؍ دو پہیہ اور۸۳۵؍ چار پہیہ درج کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ ناسک شہر میں ۴۰۰؍ سے زیادہ فور وہیلر فروخت ہوئے جبکہ شولاپور میں تقریباً۲؍ ہزار ۷۰۰؍ گاڑیاں رجسٹر ہوئیں، جن میں۲؍ ہزار دو پہیہ اور۷۰۰؍ فور وہیلر شامل ہیں۔ اس سے پہلے۱۲۰۰؍ سی سی اور۴؍ میٹر سے کم لمبائی والی پیٹرول اور سی این جی فور وہیلر پر۲۸؍ فیصد جی ایس ٹی اور ایک فیصد سیس لگتا تھا جو کل ۲۹؍ فیصد تھا، لیکن اب اسے کم کر کے۱۸؍ فیصد کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح۳۵۰؍ سی سی سے کم انجن کی دو پہیہ گاڑیوں پر بھی ٹیکس۲۸؍ فیصد سے گھٹ کر ۱۸؍ فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی سے گاڑیوں کی قیمتیں۲۰؍ ہزار روپے سے کم ہو کر۲۵ء۱؍ لاکھ روپے تک کم ہوئی ہیں، جس کے سبب صارفین کا رجحان تیزی سے نئی گاڑیوں کی خریداری کی طرف بڑھا ہے۔ فروخت کنندگان کے مطابق چھوٹی کاروں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ محکمۂ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ اس سال صارفین کی دلچسپی خاص طور پر الیکٹرک فور وہیلر کی طرف زیادہ رہی۔ نوراتری کے آغاز سے ہی خریداری میں جوش دیکھا گیا تھا جو دسہرہ کے دن اپنے عروج پر پہنچ گیا۔