’’کے بی سی ۱۷‘‘ کے پہلے مہمان مانو پریت سنگھ نے امیتابھ بچن کو بتایا کہ ان کا ڈریم جاب کیارا اڈوانی کا ڈرائیور بننا ہے۔
EPAPER
Updated: August 16, 2025, 6:06 PM IST | Mumbai
’’کے بی سی ۱۷‘‘ کے پہلے مہمان مانو پریت سنگھ نے امیتابھ بچن کو بتایا کہ ان کا ڈریم جاب کیارا اڈوانی کا ڈرائیور بننا ہے۔
’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ (کے بی سی) کا ۱۷؍ واں سیزن شروع ہوچکا ہے اور نئے ایپی سوڈ میں سب سے پہلے ’’ہاٹ سیٹ‘‘ پر پہنچنے والے شخص مانو پریت سنگھ، جو میکانیکل انجینئر ہیں، نے میزبان امیتابھ بچن کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے کہا کہ اگر وہ بڑی رقم جیت گئے تو ایک بہترین کار لیں گے اور کیارا اڈوانی کے ڈرائیور بن جائیں گے۔ کے بی سی ۱۷؍ کے حالیہ ایپی سوڈ میں جب میزبان امیتابھ بچن نے مانو پریت سے پوچھا کہ اگر وہ بڑی رقم جیت گئے تو کیا کریں گے تو کیاارا کے مداح کے پاس جواب تیار تھا۔ انہوں نے فوراً کہا ’’وہ ایک لگژری کار خریدیں گے اور زندگی بھر اس میں کیارا اڈوانی کو گھمائیں گے!‘‘ انہوں نے کہا کہ انہیں زندگی بھر کیارا کا ڈرائیور بننے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فیصل خان نے عامر خان اور خاندان سے تعلقات منقطع کر لئے، تازہ بیان جاری کیا
یہ سنتے ہی ناظرین مسکرانے لگے، اور بگ بی (امیتابھ بچن) بھی حیرت کے ساتھ اپنی مسکراہٹ نہیں روک سکے۔ مانو پریت نے مزید کہا کہ ’’اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ گاڑی ٹھیک بھی کر سکتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس کردار کیلئے بہترین ہیں۔‘‘ ان کی اہلیہ، جو ناظرین میں موجود تھیں، جب امیتابھ نے ان سے پوچھا کہ وہ شوہر کی ڈریم جاب کے بارے میں کیا کہنا چاہتی ہیں تو وہ خوشدلی سے مسکرانے لگیں۔
واضح رہے کہ کیارا حال ہی میں ماں بنی ہیں جبکہ ان کی فلم ’’وار ۲‘‘ تھیٹروں میں ریلیز ہوچکی ہے۔ اس کے بعد وہ یش کے ساتھ ’’ٹاکسک‘‘ میں نظر آئیں گی۔