• Wed, 29 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمی نمبر ایک الکاراز پیرس ماسٹرس کے دوسرے راؤنڈ میں باہر

Updated: October 29, 2025, 3:40 PM IST | Paris

عالمی نمبر وَن کارلوس الکاراز۲۰۲۵ء پیرس ماسٹرس کے دوسرے راؤنڈ میں برطانیہ کے کیمرون نوری (نمبر۳۱) سے سنسنی خیز تین سیٹ کا میچ ہار کر باہر ہو گئے۔ پہلا سیٹ ۴۔۶؍ سے ہارنے کے بعد، بائیں ہاتھ کے برطانوی کھلاڑی نے اگلے دو سیٹ ۳۔۶، ۴۔۶؍سے جیت کر میچ کا رخ موڑ دیا۔

Carlos Alcaraz.Photo:INN
کارلوس الکاراز۔ تصویر:آئی این این

عالمی نمبر وَن  کارلوس الکاراز۲۰۲۵ء پیرس ماسٹرس کے دوسرے راؤنڈ میں برطانیہ کے کیمرون نوری (نمبر۳۱) سے سنسنی خیز تین سیٹ کا میچ ہار کر باہر ہو گئے۔ پہلا سیٹ ۴۔۶؍ سے ہارنے کے بعد، بائیں ہاتھ کے برطانوی کھلاڑی نے اگلے دو سیٹ ۳۔۶، ۴۔۶؍سے جیت کر میچ کا رخ موڑ دیا اور ہسپانوی کھلاڑی کے ۱۷؍ میچوں کے ماسٹرز  ۱۰۰۰؍ جیتنے کے سلسلے کو ختم کیا۔

الکاراز جو ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ اور فیورٹ کے طور پر داخل ہوئے، پورے میچ میں  فارم  سے باہر نظر آئے، ۵۴؍ غیر ضروری غلطیوں کا ارتکاب کیا۔ جیت کے بعد  پرجوش نوری نے کہا کہ  یہ جیت  میرے کریئر کی سب سے بڑی جیت ہے، دنیا کے نمبر ایک اور شاید اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ پراعتماد کھلاڑی کے خلاف میری پہلی جیت ہے۔
میچ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الکاراز نے اپنی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ جذبات کے لحاظ سے یہ سال کے بدترین میچوں میں سے ایک ہے۔ الکاراز نے۲۰۲۵ء میں میامی میں ڈیوڈ گوفن سے اپنی ہار کو یاد کیا، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک  ’جسمانی مسئلہ‘ تھا، لیکن یہاں یہ مختلف تھا۔ 
اولمپک سلور میڈلسٹ نے۱۱۳۴۰؍پوائنٹس کے ساتھ پیرس ماسٹرس میں داخلہ لیا تھا لیکن آج  باہر ہونے کے بعد وہ لائیو رینکنگ میں۱۱۲۴۰؍ پوائنٹس پر آگئے ہیں جب کہ یانک  سنر۱۰۵۱۰؍  پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔  الکاراز، جو مسلسل ۴۴؍ ہفتوں تک سرفہرست مقام پر فائز رہے، اب وہ دو ہفتوں میں تیورن  میں ہونے والے اے ٹی پی فائنلز پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے، جہاں ان کے پاس اپنے کھوئے ہوئے پوائنٹس دوبارہ حاصل کرنے کا موقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کو فیلڈنگ یونٹ کے طور پر بہتر کرنا ہوگا: سوریہ کمار

ٹیم کی حالیہ کامیابی نظم و ضبط اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے: جارج لِنڈے
 جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جارج لِنڈے  نے کہا ہے کہ ٹیم کی حالیہ کامیابی نظم و ضبط اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے، ٹیم نے اپنے منصوبے پر عمل کیا اور یہی جیت کی اصل وجہ بنی۔ لِنڈے  نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ تھاکہ راولپنڈی عام طور پر ہائی اسکورنگ مقام سمجھا جاتا ہے تاہم اس بار پچ کا رویہ مختلف رہا۔ 
انہوں نے کہا کہ ۱۹۵؍ رنز کا ہدف آسان نہیں تھا ، ہم نے اچھی  بولنگ  کرتے ہوئے ہدف کا کامیابی سے دفاع کیا۔ جارج لِنڈے نے پاکستان کو ایک مضبوط اور خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں شکست دینے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا پڑتا ہے۔ جارج نے کہا کہ وہ یہاں پی ایس ایل بھی کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK