Inquilab Logo

فلم ’’شری کانت - آ رہا ہے سب کی آنکھیں کھولنے‘‘کا پہلا پوسٹر ریلیز

Updated: April 06, 2024, 5:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فلم ’’شری کانت - آ رہا ہے سب کی آنکھیں کھولنے‘‘کا پہلا پوسٹر دیکھنے کے بعد انڈسٹری اور مداحوں نے راج کمار راؤ کی تعریف کی۔

Rajkummar Rao. Photo: INN
تصویر : آئی این این

راج کمار راؤ نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی فلم ’’شری کانت - آ رہا ہے سب کی آنکھیں کھولنے‘‘ کی ایک چھوٹی سی جھلک شیئر کی تھی، جس میں ان کا کردار دوڑتا ہوا فنش لائن عبور کرتا ہوا نظر آرہا ہے، جسے دیکھ کر مداح اپنے جوش کو روک نہیں پا رہے ہیں۔ فلم کے اس فرسٹ لک کو شیئر کرتے ہوئے راجکمار نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’ایک ایسا سفر جو آپ کو آنکھیں کھولنے کی ترغیب دے گا! شری کانت سب  کی سوچ بدلنے کے لئے آرہے ہیں۔‘‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by RajKummar Rao (@rajkummar_rao)

اس کے فوراً بعد انڈسٹری کے ساتھ ساتھ مداحوں نے بھی راجکمار کی تعریف کرنا شروع کر دی۔ فلم کی پہلی جھلک کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے بعد، اب ٹریلر اور فلم کو دیکھنے کیلئے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے، مداحوں نے تبصرہ کیا ہے کہ وہ اس کا `بے صبری سے انتظارکر رہے ہیں۔
درحقیقت انڈسٹری کے تجربہ کاروں نے بھی اداکار کی تعریف کی۔ مکیش چھابڑا نے لکھاکہ ‘‘`یہ میرے او جی راجکمار راؤ ہیں۔‘‘ ڈائریکٹر ہنسل مہتا نے بھی پہلی جھلک کو سراہا اور شیئر کیا کہ’’ `راجکمار راؤ کی ٹور ڈی فورس دیکھیں۔‘‘ ونود راوت نے کہاکہ ’’بالکل معصوم، ضرور دیکھیں، مبارک ہو بھائی راج کمار راؤ۔‘‘
فلم کی کہانی بینائی سے محروم صنعتکار شری کانت بولا کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے، فلم ۱۰؍مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
گلشن کمار اور ٹی سیریز فلمز اور چوک اینڈ چیز فلمز پروڈکشن ایل ایل پی کی طرف سے پیش کی گئی۔ ’’شری کانت - آ رہا ہے سب کی آنکھیں کھولنے‘‘ کے ہدایتکار تشار ہیرانندانی ہیں، اس فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار اور ندھی پرمار ہیرانندانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم اکشے ترتیا کے موقع پر۱۰؍مئی ۲۰۲۴ءکو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK