’’ دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے سیزن ۳؍ کی ٹی آر پی گزشتہ ۲؍ سیزن کے مقابلے میں ۵۰؍ فیصد کم ہے۔ یاد رہے کہ اب تک ’’ دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے دو سیزن نیٹ فلکس پر نشر کئے جاچکے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 10, 2025, 6:01 PM IST | Mumbai
’’ دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے سیزن ۳؍ کی ٹی آر پی گزشتہ ۲؍ سیزن کے مقابلے میں ۵۰؍ فیصد کم ہے۔ یاد رہے کہ اب تک ’’ دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے دو سیزن نیٹ فلکس پر نشر کئے جاچکے ہیں۔
کلرز پر ’’ کامیڈی نائٹس وتھ کپل‘‘ اور سونی ٹی وی پر ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے بعد اسٹینڈ اپ کامیڈین کپل شرما اب ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ حال ہی میں یہ شو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا ہے اور اس کے تین ایپی سوڈز نشر کئے جاچکے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ’’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘‘ میں سلمان خان مہمان بن کر آئے تھے جسے۶ء۱؍ ملین افراد نے دیکھا تھا جبکہ ایک گھنٹے میں اسے ۹ء۱؍ ملین ویوز ملے تھے۔ نیٹ فلکس کے مطابق ویوز کے اعداد وشمار ویووز سے مختلف ہیں۔ دی گریٹ انڈین کپل شرما شو گلوبل ٹاپ ٹین نان انگلش شوز (۱۰؍ غیر ملکی شوز) میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اس کے مقابلے میں دی گریٹ انڈین کپل شو کے سیزن ۲؍ کے پہلے ویڈیو، جس میں عالیہ بھٹ مہمان بن کر آئی تھیں، کو ۲ء۱؍ ملین ویوز اور ۴ء۱؍ وویونگ ہارز ملے تھے۔ یہ گلوبل ٹاپ ٹین نان انگلش شوز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
تاہم، سیزن کا افتتاحی ایپی سوڈ، جس میں رنبیرکپور نے شرکت کی تھی، کو ۴ء۲؍ ملین ویوز ملے تھے۔ سیزن تھری کے پہلے ایپی سوڈ میں سلمان خان کے بطور مہمان شرکت کرنے کے بعد دوسرے ایپی سوڈ میں ’’میٹرو ان دنوں‘‘ کی کاسٹ کے شریک ہونے کے بعد ویورز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ نیٹ فلکس نے دعویٰ کیا ہے کہ شو کے دوسرے ہفتے کے ویوز ۲؍ ملین ہیں جو پہلے ہفتے کے ویوز سے زیادہ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ شو کے دوسرے ہفتے کے پہلے دوایپی سوڈز کے مجموعی ویوز ہیں۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے دونوں ہفتے کے مخصوص ویوز کے اعداد و شمار جاری نہیں کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان، منصور خان کے ساتھ جنید کی اگلی فلم ’ ایک دن‘ پروڈیوس کریں گے
تیسرے ہفتے میں شو میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتھم گھمبیر نے اداکار ابھیشیک شرما، یوزیندر چہل اور رشبھ پنت نے شرکت کی تھی۔ شو کو تیسرے ہفتے میں صرف ۲ء۱؍ ملین ویوز ملے ہیں جن میں تینوں ایپی سوڈز کے ویورز کی مجموعی تعداد شامل ہے۔کامیڈی شو کی ویور شپ کم ہے لیکن اس شو نے نیٹ فلکس کے ٹاپ ٹین نان انگلش شوزکی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ ’’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘‘ کے چوتھے ایپی سوڈ میں مشہور اداکار وجئے ورما، جے دیپ اہلوات، جتیندر کمار اور پرتیک گاندھی شرکت کریں گے۔ ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ ہر سنیچر کو ۸؍ بجے کے بعد نیٹ فلکس پر نشر کیا جاتا ہے۔