• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا کیکو شاردا نے جھگڑے کے بعد’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ چھوڑ دیا؟

Updated: September 04, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai

حال ہی میں ایک کلپ وائرل ہوا تھا جس میں کیکو شاردا اور کرشنا ابھیشیک ایک دوسرے سے بحث کرتے نظر آئے تھے۔ اس کے بعد خبریں ہیں کہ کیکو شاردا نے کپل شرما کا ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ چھوڑ دیا ہے جو نیٹ فلکس پر نشر ہوتا ہے۔

Kiku Sharda on the sets of `The Great Indian Couple Show`. Photo: INN
’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے سیٹ پر کیکو شاردا۔ تصویر: آئی این این

’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے سیٹ پر کیکو شاردا اور کرشنا ابھیشیک کی گرما گرم بحث کے حالیہ وائرل کلپ نے شو کے ساتھ کیکو کے مستقبل کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ متعدد رپورٹس بتاتی ہیں کہ کیکو شاردا نے اپنے نئے رئیلٹی شو ’’رائز اینڈ فال‘‘ پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے نیٹ فلکس سیریز چھوڑ دی ہے۔ نئے شو کی میزبانی امیزون ایم ایکس پلیئر پر اشنیر گروور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کیکو شاردا اور کرشنا ابھیشیک کی مبینہ لڑائی کی ایک ویڈیو، جسے انسٹاگرام پر گرلز فیکٹ آفیشل نے شیئر کیا تھا، سامنے آیا تھا جس میں دونوں دیرینہ ساتھیوں کے درمیان تناؤ بڑھ گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ارشد وارثی نے پولینڈ میں ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ شروع کی

کیکو شاردا مبینہ طور پر آنے والی ریئلٹی سیریز ’’رائز اینڈ فال‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ شو ’’بگ باس‘‘ کی طرح ایک فارمیٹ کی پیروی کرتا ہے۔ اس نئے شو سے کیکو کی وابستگی کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا ہے کہ ہوسکتا ہے وہ ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ سے وقفہ لے رہے ہوں۔ اگرچہ کیکو شاردا کی ٹیم نے باقاعدہ طور پر ٹائم لائن کی وضاحت کرنے والا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ وہ ’’رائز اینڈ فال‘‘ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK