مشہور اداکار ارشد وارثی نے پولینڈ میں شاہ رخ خان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ ’’کنگ‘‘ میں اہم کردارمیں نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند انجام دیں گے۔
EPAPER
Updated: September 03, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai
مشہور اداکار ارشد وارثی نے پولینڈ میں شاہ رخ خان کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ ’’کنگ‘‘ میں اہم کردارمیں نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند انجام دیں گے۔
ارشد وارثی بھی شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کی کاسٹ کا حصہ ہوں گے۔ ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کے اداکار فی الحال وارسا، پولینڈ میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں انہوں نے سیاہ رنگ کا ٹی شرٹ، ٹراوزر اور جیکٹ زیب تن کی ہے۔ ارشد وارثی نے فلم کے تئیں اپنا تجسس ظاہر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’یہ اندازہ لگانے کی کوئی قیمت نہیں لگے گی کہ میں کہاں کھڑا ہوں، فی الحال میں اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ شوٹنگ کر رہا ہوں، بھگوان شکریہ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اے آر رحمان نے کہا کہ وہ مارول کی موسیقی کے مداح ہیں
سدھارتھ آنند نے فلم میں ارشد وارثی کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کی
انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سدھارتھ آنند نے ارشد وارثی کو فلم میں کاسٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ کنگڈم میں آپ کا استقبال۔‘‘فلم میں ارشد وارثی کے کردار کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں لیکن رپورٹس کے مطابق وہ فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ پہلی مرتبہ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی مکمل شراکت داری ہوگی جسے دیکھنے کیلئے مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: راجہ مولی اور مہیش بابو کی فلم ۱۲۰؍ سے زائد ممالک میں ریلیز ہوگی
’’کنگ‘‘ کی اسٹوری لائن اور کاسٹ
’’کنگ‘‘ کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند انجام دیں گے۔ فلم کے پلاٹ کی تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں لیکن اس فلم نے اپنی کاسٹ، شوٹنگ کے مقامات اور نئے درجے کے ایکشن کا وعدہ کر کے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ اس فلم کو شاہ رخ خان کے ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ اور سدھارتھ آنند کے مارفلکس پکچرز کے ذریعے ریلیز کیا جائے گا۔