Inquilab Logo

’دی گریٹ انڈین میوزیکل: سویلائزیشن ٹو نیشن‘پھر شروع ہورہا ہے

Updated: August 25, 2023, 12:11 PM IST | Agency | Mumbai

نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کےگرینڈ تھیٹر نے اپنی لانچنگ کے ساتھ ہی ملک اور ممبئی کوکئی قومی اوربین الاقوامی تھیٹر شوزدئے، ان سب کے درمیان ایک اورحیرت انگیز شو’دی گریٹ انڈین میوزیکل: سویلائزیشن ٹو نیشن‘ کا آغاز گرینڈ تھیٹرسے ہواتھا۔

This show has such colorful performances. Photo. INN
اس شو کے تحت اس طرح رنگارنگ پرفارمنس ہوتے ہیں۔ تصویر:آئی این این

نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کےگرینڈ تھیٹر نے اپنی لانچنگ کے ساتھ ہی ملک اور ممبئی کوکئی قومی اوربین الاقوامی تھیٹر شوزدئے، ان سب کے درمیان ایک اورحیرت انگیز شو’دی گریٹ انڈین میوزیکل: سویلائزیشن ٹو نیشن‘ کا آغاز گرینڈ تھیٹرسے ہواتھا۔
 دنیاکےبہترین شو جیسےبراڈوے میوزیکل ’دی ساؤنڈ آف میوزک‘،سدابہار براڈ وے شو ’ویسٹ سائڈ اسٹوری‘اور ملک کی صلاحیتوں کو ظاہرکرنےوالے شاندارشوز جیسے’چارچوگھی‘، ’مادھوری دکشت‘ اورحالیہ میوزیکل کنسرٹ ’سونا تراشا‘،شامل ہیں ۔
 ہندوستانی کہانی سےمتاثر، دیسی شاندار کاسٹ اورشاندار سیٹ سے مزین’دی گریٹ انڈین میوزیکل: سویلائزیشن ٹو نیشن‘کی ہدایت کاری فیروز عباس خان نےکی ہے۔فیروزخان ناظرین کو ہندوستان کی تاریخ اور ثقافت کےذریعے ایک فنکارانہ اوریادگار سفر پر لے جاتے ہیں جو ہر ایک کے دل پر دیرپا نقوش چھوڑتا ہے۔
 ہندوستان کے اس سب سےبڑے میوزیکل شونے مسلسل متعدد ہاؤس فل شوز دیے ہیں ۔ ان شوز کو تقریباً۳۸؍ہزارناظرین دیکھ چکے ہیں ۔ شو ختم ہونےکےبعد بھی اس کی مانگ برقرار رہی، کچھ ناظرین شو کو ایک بار پھر دیکھنا چاہتے تھے۔ ملک و بیرون ملک کےناظرین کی پرزور مانگ پر ایک بار پھریہ شو پیش کیا جارہا ہے۔شو’دی گریٹ انڈین میوزیکل: سویلائزیشن ٹو نیشن‘ ۲۱؍ستمبرکو دی گرینڈ تھیٹر،نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر، ممبئی میں شروع ہو رہا ہے۔
 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، نیتا امبانی، بانی اور چیئرپرسن، نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر نے کہا، ’’بڑی خوشی اور فخرکے ساتھ میں یہ اعلان کررہی ہوں کہ اس سینٹرمیں ’دی گریٹ انڈین میوزیکل: سویلائزیشن ٹو نیشن‘لوٹ رہا ہے۔ ہندوستان کا بہترین دنیا کے سامنے لانے کے سلسلے میں ہم نے اسی شوکے ساتھ آغاز کیاتھا۔ ناظرین کی مسلسل مانگ کےپیش نظر ہم اس شو کو واپس لا رہے ہیں ۔ ہر پرفارمنس کے بعد ناظرین نے جس قدر اس سے محبت کااظہار کیا ہے اس کے لیے میں آپ کی مشکور ہوں ۔آئیے ہندوستان کی ثقافت کو ایک تہوار کی طرح مناتےہوئے اس شو کے ذریعہ ایک بار پھرہم ان یادوں کو تازہ کریں اورنئی یادیں بنائیں ۔
 اس شو کےٹکٹ ۶۰۰؍روپے سے شروع ہوتے ہیں ۔ٹکٹ این ایم اے سی سی ڈاٹ کام اوربک مائی شو ڈاٹ کام پر بک کیے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK