شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ۲۱؍دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم کابجٹ ۸۵؍کروڑ ہے جو کہ گزشتہ ۵؍سال میں شاہ رخ کی فلموں میں سب سے کم ہے۔
EPAPER
Updated: November 25, 2023, 10:14 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ۲۱؍دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم کابجٹ ۸۵؍کروڑ ہے جو کہ گزشتہ ۵؍سال میں شاہ رخ کی فلموں میں سب سے کم ہے۔
شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ۲۱؍دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم کابجٹ ۸۵؍کروڑ ہے جو کہ گزشتہ ۵؍سال میں شاہ رخ کی فلموں میں سب سے کم ہے۔ تاہم، اس بجٹ میں اداکاروں کی فیس شامل نہیں ہے۔ ڈنکی نے ریلیز سے قبل ہی نان تھیٹریکل رائٹس سے ۱۰۰؍ کروڑروپے اکٹھے کر لیے ہیں۔
شاہ رخ اور ہدایت کارکا منافع میں حصہ
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق فلم ڈنکی صرف ۸۵؍کروڑروپے کے بجٹ سے بنائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ اور ہدایت کار راجکمار ہیرانی فلم کےمنافع سے اپنا حصہ بطورفیس لیں گے۔ اگر پرنٹ اور پبلسٹی کے اخراجات کو ملایاجائےتو فلم کا بجٹ تقریباً ۱۲۰؍ کروڑ روپے ہے۔
شاہ رخ نے فلم کی شوٹنگ ۶۰؍دنوں میں مکمل کی
فلم ڈنکی کی شوٹنگ ۷۵؍دنوں میں مکمل ہوئی جس میں سے شاہ رخ خان کے سین کی شوٹنگ ۶۰؍ دن تک جاری رہی۔
ڈنکی نے ریلیز سے قبل۱۰۰؍کروڑ روپے کمائے
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریلیز سے قبل میکرز نے فلم کے نان تھیٹریکل رائٹس بیچ دیےہیں جس کی وجہ سے فلم نے ۱۰۰؍کروڑ روپے کما لیے ہیں۔
شاہ رخ کی گزشتہ ۵؍ سال کی فلموں کا بجٹ
فلم ڈنکی کا بجٹ گزشتہ ۵؍ سال میں شاہ رخ کی فلموں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ ان میں سے کچھ فلمیں ہٹ اور فلاپ دونوں تھیں۔