Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم (دی اوڈیسی) نے عالمی باکس آفس پر ۱ء۱؍ ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا

Updated: August 11, 2026, 5:04 PM IST | Mumbai

کرسٹوفر نولن کی نئی فلم’’دی اوڈیسی‘‘ نے عالمی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ۱ء۱؍ ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم نولن کے کریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

Odyssey.Photo:INN
دی اوڈیسی۔ تصویر:آئی این این

کرسٹوفر نولن کی نئی فلم’’دی اوڈیسی‘‘ نے عالمی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ۱ء۱؍ ارب ڈالر  سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم نولن کے کریئر کی  سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ صنعتی باکس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق،۱۷؍جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’’دی اوڈیسی‘‘ نے چوتھے ویک اینڈ تک دنیا بھر میں تقریباً ۱۰۴ء۱؍ ارب ڈالرس کما لیے ہیں۔
ہومر کی مشہور رزمیہ داستان پر مبنی فلم
’’ڈی اوڈیسی‘‘’قدیم یونانی شاعر ہومر (Homer) کی مشہور رزمیہ نظم پر مبنی ہے۔ فلم کی کہانی  اوڈیسیئس (Odysseus)  کے گرد گھومتی ہے، جو ایتھاکا کا بادشاہ ہے اور ٹروجن جنگ کے بعد اپنے گھر واپسی کے ایک طویل اور خطرناک سفر پر نکلتا ہے۔ فلم میں  میٹ ڈیمن (Matt Damon)نے اوڈیسیئس کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ اس کی اسٹار کاسٹ میں  این ہیتھ وے، رابرٹ پیٹنسن، زینڈایا، ٹام ہالینڈ، لوپیتا نیونگو اور چارلیز تھیرون سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات کی

نولن کی سابقہ سب سے بڑی فلم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ نے نولن کی سابقہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم’’دی ڈارک نائٹ رائزیز‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد’’دی اوڈیسی‘‘ نولن کی تیسری فلم بن گئی ہے جس نے عالمی سطح پر ایک  ارب ڈالر سے زیادہ کمائے ہیں۔ اس سے قبل ’’دی ڈارک نائٹ ‘‘ اور ’’دی ڈارک نائٹ رائزیز‘‘ یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔
 آئی میکس نے بھی بنایا نیا ریکارڈ
فلم کی کامیابی میں پریمیم فارمیٹس، خاص طور پر آئی میکس ۷۰؍ ایم ایم  اسکریننگز کا بھی اہم کردار رہا ہے۔کوم اسکور کے اعداد و شمار کے مطابق پریمیم فارمیٹ نے فلم کی عالمی آمدنی میں غیر معمولی حصہ ڈالا۔ آئی میکس کے مطابق’’دی اوڈیسی‘‘ نے اس فارمیٹ میں دنیا بھر سے ۲۸۹؍ ملین ڈالر سے زیادہ کمائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم آئی میکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے :میرے جسم میں ال پچینو، شاہ رخ خان اور مائیکل جیکسن ڈانس کرتے ہیں: روی کشن

فلم کی کامیابی نولن کے لیے بڑی کامیابی
فلم ’’دی اوڈیسی ‘‘ کی کامیابی خاص طور پر کرسٹوفر نولن کے لیے اہم ہے، کیونکہ فلم نے نہ صرف ان کے سابقہ باکس آفس ریکارڈ کو توڑا بلکہ ایک قدیم یونانی رزمیہ داستان کو جدید سنیما، بڑے پیمانے کی پروڈکشن اور  آئی میکس ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی ناظرین تک پہنچایا ہے۔ فلم ابھی بھی  دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے موجود ہے، اس لیے اس کی مجموعی عالمی کمائی میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK