• Mon, 19 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کاٹیزرجاری،عشق میں ڈوبے دیوانے بنے مرونال ٹھاکر اور سدھانت چترویدی

Updated: January 19, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai

فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ ٹیزر جاری: مرونال ٹھاکر اور سدھانت چترویدی کی آنے والی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ دونوں کی کیمسٹری شاندار نظر آ رہی ہے۔ یہ فلم محبت کے مہینے میں ریلیز ہونے والی ہے۔

Mrunal And Siddanth.Photo:INN
مرونال اور سدھانت۔تصویر:آئی این این

شادی کی افواہوں کے درمیان مرونال ٹھاکر بڑے پردے پر سدھانت چترویدی کے ساتھ عشق لڑانے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ مرونال کی آنے والی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کا ٹیزر ریلیز ہو چکا ہے۔کچھ عرصے سے مرونال ٹھاکر خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی ایک آنے والی فلم پر کام کر رہی ہیں، جس کی جھلک جلد ہی سامنے آنے والی ہے۔ اب مرونال کی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zee Studios (@zeestudiosofficial)


۱۹؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو مرونال ٹھاکر اور سدھانت چترویدی کی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا، جس میں دونوں ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبے ہوئے نظر آئے۔ ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیاکیونکہ ہر عشق پرفیکٹ نہیں ہوتا، مگر کافی ہوتا ہے۔ اس شہر کی ایک امپرفیکٹلی پرفیکٹ لو اسٹوری کے گواہ بنیں۔

یہ بھی پڑھئے:پریش راول نے اے آر رحمان کو ملک کا فخر قرار دیا

فلم کی کہانی کیا ہے؟
ایک  منٹ ۴؍ سیکنڈ کے اس ٹیزر میں مرونال اور سدھانت کی کیمسٹری لاجواب دکھائی دی۔ فلم کی کہانی جدید رومانوی پس منظر کے گرد گھومتی ہے۔ یہ دو ایسے لوگوں کی کہانی ہے جو چاہے پرفیکٹ نہ ہوں، مگر ان کا پیار مکمل  ہے۔ ایک منٹ کا یہ ٹیزر محبت سے بھرپور ہے۔ پہلی بار ایک ساتھ نظر آنے والی مرونال اور سدھانت کی جوڑی واقعی دیکھنے کے قابل ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جوکووچ کی میلبورن پارک میں فتوحات کی سنچری مکمل، پیڈرو مارٹنیز کو شکست دے دی

فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘  کی ریلیز تاریخ
فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘محبت کے مہینے فروری میں بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔ یہ فلم ۲۰؍فروری۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس فلم کا مقابلہ شاہد کپور کی  او رومیو اور شنایا کپور کی تو یا میں سے ہوگا، جو مرونال اور سدھانت کی فلم سے پہلے یعنی ۱۳؍ فروری ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہو رہی ہیں۔ اس فلم کو سنجے لیلا بھنسالی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ہدایت کاری روی اُدیوار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK