سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کا ریستوراں ’’میرسی‘‘ ممبئی کے مہنگے ترین ریستوراں میں شامل ہے۔ سانتا کروز میں واقع اس ریستوراں کی سب سے مہنگی ڈش ہرب کرسٹیڈ لیمپ لوئن ہے جس کی قیمت ۱۰؍ ہزار روپے ہے۔
EPAPER
Updated: August 06, 2025, 4:14 PM IST | Mumbai
سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کا ریستوراں ’’میرسی‘‘ ممبئی کے مہنگے ترین ریستوراں میں شامل ہے۔ سانتا کروز میں واقع اس ریستوراں کی سب سے مہنگی ڈش ہرب کرسٹیڈ لیمپ لوئن ہے جس کی قیمت ۱۰؍ ہزار روپے ہے۔
سلمان خان کی بہن ارپیتا خان اپنے ریستوراں ’’میرسی‘‘ کے قیام سے ہاسپیٹلیٹی انڈسٹری میں داخل ہوگئی ہیں۔ ۹۰؍ ہزار مربع فٹ پر پھیلا ان کا یہ ریستوراں بالی ووڈ ستاروں کا پسندیدہ مقام ہے۔
ارپیتا خان کا ریستوراں اتنا مہنگا کیوں ہے؟
ارپیتا خان نے کیتول اور گورو پاریکھ اور رچ بوائیز ہاسپیٹلیٹی اور رچ بوائر انٹرٹینمنٹ کے انوج اور وکی چگ کے ساتھ یہ ریستوراں کھولا ہے۔ ریستوراں کا نام ’’میرسی‘‘ فرانسیسی نام ’’تھینک یو‘‘ سے متاثر ہے جو برانڈ کی میزبانی کی اخلاقیات کو ظاہر کرتا ہے۔ ریستوراں کے مینو میں ہندوستانی اور ایشیائی پکوانوں کے علاوہ یورپی پکوان بھی شامل ہیں۔ریستوراں میں قدرتی روشنی کے داخلے کا کوئی راستہ نہیں ہے کوئی راستہ نہیں ہے لیکن یہ روایتی بیس منٹ ڈائننگ کے تجربے سے مختلف ہے۔ ریستوراں بدلنے والی سیلنگ ڈیزائن کیلئے مشہور ہے جسے دبئی کے فرم کریٹیوکلینک کے کارل نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ سیلنگ دن بھر میں اپنا رنگ تبدیل کرتی رہتی ہے جو لوگوں کے موڈ پراثر انداز ہوتا ہے۔ ارپیتا خان نے کرلی ٹیلس کو بتایا کہ ’’ جب کارل نے ہمیں اس کانسپٹ کا مشورہ دیا تو مجھے یہ کافی پسند آیا۔ہم نے محسوس کیا کہ یہ کانسپٹ لوگوں کا موڈ تبدیل کرنے کیلئے بہترین ثابت ہوگا اور ریستوراں زیادہ ڈرامائی لگے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: رنبیر کپور نے ’’رامائن‘‘ کیلئے کشور کمار کی بایوپک ٹھکرا دی: انوراگ باسو
’’میرسی‘‘ کا انٹیریر
’’میرسی‘‘ کو جھروکااسٹائل پر بنایا گیا ہے، ریستوراں کی سیٹوں کو شامیانہ کے طرز پر بنایا گیا ہے جبکہ صوفے اور ڈائننگ چیئرز بھی لگائے گئے ہیں۔ ریستوراں میں بار اور ڈی جےکنسول بھی بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک پرائیویٹ ڈائننگ سیکشن بنایا گیا ہے جس میں ۳۰؍ سے زائد مہمان بیٹھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: پرینکا چوپڑہ کی ’ہیڈز آف اسٹیٹ‘ امیزون پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی چوتھی فلم
ارپینا خان کے ریستوراں میں انٹرنیشنل چیف
چیف ڈینس کول ریستوراں کے گروپ کلنرری ڈائریکٹر ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے دبئی کے لگژری ریستوراں میں بھی کام کیا ہے۔ کارل کیلئے میرسی کا حصہ بننا ایک پیچیدہ عمل تھا۔ارپیتا خان کے مطابق ’’ میرے قریبی دوستوں کیتول اور گورو نے ہمیں چیف ڈینس سے متعارف کروایا تھا۔ جب وہ ٹرائل کیلئے ممبئی آئے تھے تو ہم نے ان کی صلاحیت اور ان کا جذبہ دیکھنے کے بعد محسوس کیا تھا یہ وہی ہے جو ہمیں چاہئے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: فرحان اختر کی ’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ کا ٹیزر جاری
ریستوراں کا مینو؟
ارپیتاخان کے ریستوراں کے مینو میں یورپی پکوانوں کے علاوہ ایشیائی اور ہندوستانی پکوان بھی شامل کئے گئے ہیں۔ ارپیتا خان کا پسندیدہ پکوان کیوریٹو فورماگی ہے جو ۴؍لیئر کا چیز پیزا ہے اور جس کی قیمت ایک ہزار ۱۰۰؍ روپے ہے۔ دیگر پیزا کی قیمتیں ۸۰۰؍ سے ایک ہزار ۱۰۰؍ تک ہیں۔ ریستوراں کی سب سے مہنگی ڈش ہرب کرسٹیڈ لیمب لوئن (ایک قسم کامٹن) ہے جس کی قیمت ۱۰؍ ہزار روپے ہے۔ اس کے بعد ٹرفل پاستہ ہے جس کی قیمت ۸؍ ہزار ۵۰۰؍ روپے ہیں۔ علاوہ ازیں صارفین کی تیسری پسندیدہ ڈش تیریاکی سیلمن ہے جس کی قیمت ۴؍ ہزار روپے ہے۔ ریستوراں میں فرانس سے درآمد کی جانے والی شیمپین بھی شامل ہیں جبکہ مہنگی ترین شیمپین کی قیمت ایک لاکھ ۸۸؍ ہزار ۵۵۰؍ روپے تک ہیں۔ سفید شراب کی بوتلوں کی قیمتیں ۶۹؍ ہزار تک ہے جبکہ پریمیم ریڈ وائن کی قیمت ایک لاکھ ۴۰؍ ہزار روپے ہے۔ سگنیچر کوکٹیلس کی قیمت ۹۰۰؍ تا ایک ہزار ۲۰۰؍ روپے ہے۔اپنی ڈیزائن اور ڈائننگ کے تجربے کی وجہ سے ’’میرسی‘‘ ممبئی کے مشہور ریستوراں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔